Live Updates

مشکل وقت گزرنے کو قریب ہے ، خیبر پختونخوا میں سرمایہ کاری کے لئے کافی مواقع ہیں ، شکیل احمد

سرمایہ کار وں کو ہر قسم تحفظ فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے ، ملک اس وقت ترقی کرے گا جب کاروبار اور سرمایہ کاری کے لئے ماحول ساز گا ہو گا،،وزیرمال خیبرپختونخوا

اتوار 16 دسمبر 2018 17:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2018ء) خیبر پختونخوا کے وزیر مال شکیل احمد ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ مشکل وقت گزرنے کو قریب ہے ، ملک اور خاص کر خیبر پختونخوا میں سرمایہ کاری کے لئے کافی مواقع ہیں ، سرمایہ کار وں کو ہر قسم تحفظ فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے ، ملک اس وقت ترقی کرے گا جب کاروبار اور سرمایہ کاری کے لئے ماحول ساز گا ہو گا،بدقسمتی سے ماضی میں سوائے اپنے تجوریاں بھرنے ، اپنے مفادات اور اقرباپروری پالنے کے سیوا ملک کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود پر کسی بھی حکومت توجہ نہیں دی تھی یہی وجہ ہے کہ ہم جدید دنیا سے کافی پیچھے رہ گئے ہیں ۔

ان خیالات کااظہار انہوںنے اپنے حلقے کے ایک نمائندہ وفد سے بات چیت کے دوران کیا۔شکیل احمد ایڈوکیٹ نے کہا کہ انتہائی افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ہم نے دنیاوی لالچ میں آخرت کو بھلا دیا ہے اور ہماری ذہنوں سے یہ سوچ نکل کیا گیا ہے کہ ہم نے الله تعالیٰ کواپنے اعمال کا جواب دینا ہے اس عارضی زندگی کی خوشی کے لئے ہم نے دائمی زندگی کی خوشیوں کو بھلا دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پسے ہوئے اور حکمرانوں سے مایوس عوام نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور پی ٹی آئی کے نمائندوں پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اور ان سے جو امیدیں وابستہ کی ہیں ان امیدوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے عمران خان کی قیادت میں تمام نمائندے پوری دیانتداری اور مشنری جذبے کے تحت مصروف عمل ہیں اور انشاء الله بہت جلد مایوسی اور ناامیدی کا جو اندھیرا چھایا ہوا ہے خوشی میں تبدیل ہو جائے گا ۔ وزیر مال نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں وسائل کی کوئی کمی نہیں تاہم اس سے استفادہ کرنے کے لئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے وسائل پر صرف عوا م کا حق ہے اور اس کی ایک ایک پائی کو عوامی فلاح و بہبود کے کاموں پر خرچ کیا جائے گا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات