سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور میں شہید ہونے والے نونہالوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، ملک سے دہشت گردی کے خاتمے میں پاک فوج اور سیکورٹی اداروں کا کلیدی کردار ہے،رئیس خالق داد چاچڑ

اتوار 16 دسمبر 2018 22:00

رحیم یارخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے سینئر صوبائی نائب صدر رئیس خالق داد چاچڑ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور میں شہید ہونے والے نونہالوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، ملک سے دہشت گردی کے خاتمے میں پاک فوج اور سیکورٹی اداروں کا کلیدی کردار ہے، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس پیر صاحب پگارا کی قیادت میں متحد ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان دشمن قوتوں نے وطن عزیز کو دنیا بھر میں بدنام کرنے کے لئے ملک کو دہشت گردی کا شکار بنایا ، پاکستان نے خطے سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے جو قربانیاں دیں انہیں فراموش نہیں کیا جا سکتا، سانحہ اے پی ایس کے شہداء کا غم آج بھی تازہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک افواج اور سیکورٹی اداروں نے سانحہ اے پی ایس کے بعد جس مستعدی اور بہترین حکمت عملی سے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کا خاتمہ یقینی بنایا اس کی دنیا بھر میں مثال نہیں ملتی۔