خشک سردی کے موسم میں جسم کو ڈھانپ کررکھیں، سنیئر جنرل فزیشن ڈاکٹر عبدالقدوس

پیر 17 دسمبر 2018 15:12

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) خشک سردی کے موسم میں جسم کو ڈھانپ کررکھیں، بھاپ لینے سمیت دیگر احتیاطی تدابیر سے نزلہ ،کھانسی اورزکام جیسی موسمی بیماریوں سے بچاجاسکتاہے۔ ان خیالات کا اظہار قصورکے سنیئر جنرل فزیشن ڈاکٹر عبدالقدوس کھوکھر نے’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ خشک موسم اور بیجا آلودگی سمیت ٹھنڈے پانی اور چٹ پٹی چیزوں کے استعمال اوربدپرہیزی سے ناک‘کان‘گلے کے امراض میں اضافہ ہورہاہے‘ان بیماریوں کا شکار چھوٹے بچے اور بوڑھے زیادہ متاثرہوتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ خشک سردی اور اس سے بچائو کے لئے گرم کپڑے پہن کر باہرنکلیں ‘ سینے اورسرکو ڈھانپ کررکھیں‘نزلہ اورزکام کی صورت میں گرم پانی کے غرارے اورگرم مشروبات کا استعمال مفیدہے۔

متعلقہ عنوان :