گورنمنٹ ہائی سکول ملہال مغلاں میں مرزا مظہر حسین ہال کی تعمیر مکمل

پیر 17 دسمبر 2018 22:00

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) گورنمنٹ ہائی سکول ملہال مغلاں میں مرزا مظہر حسین ہال کی تعمیر مکمل ہوگئی۔ اس حال کا افتتاح مرزا مظہر حسین کے صاحبزادے سابق رکن پنجاب اسمبلی مرزا فضل حق تیس دسمبرکو کریں گے۔

(جاری ہے)

مرزا مظہر حسین مرحوم کا تعلق قصبہ ملہال مغلاں سے ہے اور وہ1962میںمغربی پاکستان اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے اور ان کا شمار فاطمہ جناح کے انتہائی قابل اعتماد ساتھیوںمیں ہوتا تھا۔ مرزا مظہر حسین نے نیو جہلم ٹرانسپورٹ کمپنی چلا کر عوام کو بے پناہ ٹرانسپورٹ کی سہولتیںدیں اور اس وقت موجودہ ہائی سکول کی منظوری بھی مرزا مظہر حسین مرحوم نے کروائی تھی۔