پی پی 168 ضمنی انتخاب ،4 ہزار سے زائد اوورسیز رجسٹرڈ ووٹر میں سے صرف 3 نے ووٹ کاسٹ کیا

منگل 18 دسمبر 2018 19:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) لاہور کے حلقہ پی پی 168 کے ضمنی انتخاب میں سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے ووٹ ڈالنے کی شرح انتہائی م ایوس کن رہی۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی پی 168 میں اورزسیز پاکستانیوں کے ووٹ کاسٹ کا رزلٹ جاری کر دیا ۔

(جاری ہے)

جس کے مطابق ضمنی انتخاب میں سمندر پار 3 پاکستانیوں نے ووٹ کاسٹ کئے۔پاکستان تحریک انصاف کے نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی ملک اسد کھوکھر کو 2 جبکہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار خالد قادری کو ایک ووٹ ملا۔پی پی 168 میں 4 ہزار سے زائد آئی ووٹرز رجسٹرڈ تھے۔ضمنی انتخاب میں سمندر پار پاکستانیوں کے لیے پولنگ کا وقت صبح نو بجے سے شام چھ بجے تک مقرر کیا گیا تھا۔