Live Updates

وفاقی کابینہ میں تین وزراء کی چھٹی کا امکان

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی تعاون فہمیدہ مرزا، آئی ٹی منسٹر خالد مقبول صدیقی اور وفاقی وزیر برائے فوڈ سیکیورٹی محبوب سلطان کو کارکردگی بہتر بنانے کیلئے تین ماہ کی مہلت دے دی

muhammad ali محمد علی منگل 18 دسمبر 2018 20:26

وفاقی کابینہ میں تین وزراء کی چھٹی کا امکان
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18دسمبر2018ء) وفاقی کابینہ میں تین وزراء کی چھٹی کا امکان، وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی تعاون فہمیدہ مرزا، آئی ٹی منسٹر خالد مقبول صدیقی اور وفاقی وزیر برائے فوڈ سیکیورٹی محبوب سلطان کو کارکردگی بہتر بنانے کیلئے تین ماہ کی مہلت دے دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے تین اہم وزرا کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انھیں اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ان وزراء کو کارکردگی بہتر بنانے کیلئے تین ماہ کی ملت دیدی ہے۔ وزیراعظم نے وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا، وفاقی وزیر برائے آئی ٹی خالد مقبول صدیقی اور نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے وزیر محبوب سلطان کی کارکردگی پر اظہارِ عدم اطمینان کرتے ہوئے انہیں اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے تین ماہ بعد تینوں وفاقی وزراء کی کارکردگی کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔

وفاقی حکومت میں تحریک انصاف کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی پہلے بھی وزیر رہ چکے ہیں تاہم وزیراعظم عمران خان ان کی بطور آئی ٹی منسٹر کارکرگدی سے مطمئن نہیں ہیں۔ جبکہ جی ڈی اے کی فہمیدہ مرزا ماضی میں اسپیکر قومی اسمبلی رہ چکی ہیں مگر وزیراعظم عمران خان کا پرفارمنس ٹیسٹ پاس نہیں کر سکیں۔ وزیراعظم نے انھیں بھی کارکردگی ٹھیک کرنے کی ہدایت کی ہے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی محبوب سلطان کا تعلق حکمراں جماعت تحریک انصاف سے ہی ہے تاہم کوئی خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکے۔ وزیراعظم عمران خان نے محبوب سلطان کو وارننگ دی ہے کہ آئندہ گنے کی کرشنگ میں تاخیر جیسے مسائل دوبارہ پیدا نہ ہوں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات