عمران خان ، عثمان بزدار کا بے گھر افراد کیلئے پناہ گاہوں کا قیام فلاحی ریاست کیجانب اہم قدم ہے
اب کوئی فٹ پاتھ پر نہیں سوئے گا،بے گھروں کی خدمت میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی‘ صوبائی وزراء صوبائی وزراء چوہدری ظہیر الدین اور مراد راس کی عارضی پناہ گاہ داتا دربار کے دورہ کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو
منگل 18 دسمبر 2018 21:14
(جاری ہے)
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل محکمہ تعلقات عامہ امجد حسین بھی موجود تھے۔
صوبائی وزراء دورہ کے موقع پر پناہ گاہ میں قیام پذیر افراد میں گھل مل گئے۔ چوہدری ظہیر الدین نے کہا کہ عارضی پناہ گاہ داتا دربار میں اوسطاً 70 افراد روزانہ قیام پذیر ہو رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ اب کوئی فٹ پاتھ پر نہیں سوئے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ پناہ گا ہ میں قیام کیلئے شناختی کارڈ ضروری تاہم نہ رکھنے والوں کو بے آسرا نہیں چھوڑیں گے۔اُنہوں نے کہا کہ پناہ گاہوں میں مقامی ، دیگر شہروں سے آنیوالے افراد بھی رہ سکتے ہیں۔صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن مراد راس نے کہا کہ مجبوری کی صورت میں ضرورت مند افراد کا قیام 3 روز سے بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مستقل پناہ گاہ داتا دربار 3 ماہ کے اندر تعمیر کر دی جائیگی۔اس موقع پر اُنہوں نے مزید کہا کہ پناہ گاہوں کی تعمیر کا دائرہ کار صوبے بھر تک بڑھایا جائیگا۔اُنہوں نے کہا کہ پناہ گاہوں کے بیمار مکینوں کو مفت علاج معالجہ کی سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے اوران پناہ گاہوں میں مکین افراد کو ناشتہ اوررات کا کھانابروقت فراہم کیا جا رہا ہے۔ صوبائی وزراء کو اس موقع پر بتایا گیا کہ گذشتہ روز عارضی پناہ گاہ داتا دربار میں 77 بے گھر افراد نے قیام کیا ۔ پناہ گاہ میں آنے والے بے آسرا افراد کو گھر جیسے ماحول، آرام دہ بستر اور صاف ستھرے کھانے کی فراہمی کے ساتھ انہیں مفت طبی سہولیات کی فراہمی کے حکومتی اعلان پر اُن کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ۔ بہترین سہولیات کی فراہمی پر پناہ گاہ کے مکینوں نے حکومت کا شکریہ ادا کیا اور وزیر اعظم عمران ، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے لیے درازی عمر کی دعائیں بھی کیں۔ صوبائی وزراء نے کہا کہ حکومت بے گھر افراد کو جلد عارضی پناہ گاہوں سے مستقل پناہ گاہوں میں شفٹ کر دے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی وارداتوں میں ایک گروپ کے ملوث ہونے کاشبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.