نشتر ہسپتال کا جدید لیبر روم کمپلیکس خواتین کے علاج میں مددگارثابت ہو گا، پروفیسر مصطفی کمال پاشا

منگل 18 دسمبر 2018 22:08

ملتان ۔18دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر مصطفٰی کمال پاشا نے کہا ہے کہ نشتر ہسپتال کا جدید لیبر روم کمپلیکس جنوبی پنجاب کے علاوہ ملک کے دیگر حصوں سے آنے والی خواتین کی زچگی اور اس سے متعلقہ جملہ پیچیدگیوں اور دیگر بیماریوں کے علاج میں مدد گار ثابت ہو گا۔ یہ جدید کمپلیکس اس خطے کے لیے ایک نعمت سے کم نہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے توقع ظاہر کی کہ یہ کمپلیکس دیگر شعبوں کے لیے بھی قابلِ تقلید ثابت ہو گا. شعبہ گائنی کی سربراہ پروفیسر ہما قدوسی نے جدید لیبر روم میں امراض نسواں کی تشخیص علاج اور سرجری کے ضمن میں دی جانے والی جدید سہولیات کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔تقریب میں پروفیسر ہما قدوسی کے علاوہ پروفیسر مہناز خاکوانی، پروفیسر شاہد رائو، پروفیسر اعجاز مسعود بھٹی، پروفیسر مسعود الرئوف ہراج،ایم ایس ڈاکٹر عاشق ملک، پروفیسر منیر احمد چوہدری، پروفیسر افتخار حسین خان، ڈاکٹر حمیرا بشیرپروفیسر خالد حسین قریشی، پروفیسر خلیل احمد گِل، پروفیسر غلام مصطفٰی، پروفیسر عمر فاروق، پروفیسر وقار ربانی، پروفیسر سلمی تنویر، ڈاکٹر زہرہ نازش،نے بھی شرکت کی اور ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری نے دعا کرائی۔