پاک فوج اور سیکورٹی اداروں کی کاوشیں رنگ لے آئیں

کراچی میں امن بحال ہو گیا! میجر جنرل آصف غفور کی کراچی کی سڑکوں پر کرکٹ کھیلتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 22 دسمبر 2018 12:15

پاک فوج اور سیکورٹی اداروں کی کاوشیں رنگ لے آئیں
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 دسمبر2018ء) ایک وقت تھا جب کراچی میں رات میں دن تھا ہوتا تھا اور اسے روشنیوں کا شہر کہا جاتا تھا۔لیکن کراچی بھی وہاں کی گندی سیاست کا شکار ہو گیا اور پھر آہستہ آہستہ یہاں بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ عام ہو گئی۔اور سٹریٹ کرائم تو بہت زیادہ بڑھ گیا اور ایک وقت ایسا آیا جب کراچی کے کچھ لوگ وہاں سے نکل مکانی کرنے کا سوچنے لگ گئے۔

تاہم سلام ہو پاک فوج کو جس کی وجہ سے کراچی شہر کی رونقینں آج پھر بحال ہیں۔کراچی میں امن بحال کرنے کے لیے پاک آرمی اور پاکستان کے سیکورٹی اداروں نے اہم کردار ادا کیا ہے اور دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں کئی جانیں بھی قربان ہو چکی ہیں تاہم اب کراچی کی رونقیں پھر سے واپس آ چکی ہیں اور میجر جنرل آصف غفورکی حالیہ ویڈیو اس بات کا واضح ثبوت ہے جس میں انہیں کراچی کی سڑکوں میں کرکٹ کھیلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میجر جنرل آصف غفور نوجوانوں میں گھل مل گئے ۔نوجوانوں نے بھی میجر جنرل آصف غفور کے سساتھ کرکٹ کھیلی اور خوب سیلفیاں بھی بنائیں۔اب لیاری میں امن قائم ہو گیا ہے۔

کچھ عرصے سے لیاری کا امن و سکون تباہ کردیا گیا تھا اور یہ علاقہ شہر کے بدنام ترین علاقوں میں شمار ہونے لگا جب کہ لیاری کھیل کی وجہ سے شہرت رکھتا تھا جس نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر بڑے نام پیدا کیے لیکن اب اس کی شہرت دہشت گردی اور منشیات کے اڈے بن گئی۔لیاری میں امن قائم کرنے میں پولیس کا اہم کردار رہا ہے۔جب کہ وہاں کے سیکورٹی اداروں نے بھی اس عزم کا مظاہرہ کیا ہے کہ لیاری کو ایک بار پھر ماضی کی طرح امن وسکون کا گہوارہ بنائیں گے اور اس کی پہچان دوبارہ واپس لوٹائیں گے۔