Live Updates

مریم نواز والد کے ساتھ جیل جانے کو تیار ہیں

جب ضرورت محسوس ہوئی تو مریم نواز مسلم لیگ ن کی آواز پر لبیک کہیں گی۔ اسمبلیوں کے ہوتے ہوئے سڑکوں پر آںے کی ضرورت نہیں۔ نظام کو خطرہ ہوا تو ہم حکومت کا ساتھ دیں گے۔مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید کی گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 31 دسمبر 2018 15:40

مریم نواز والد کے ساتھ جیل جانے کو تیار ہیں
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31دسمبر 2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید کا کہنا ہے کہ ابھی عمران خان 30فٹ کی بلندی پر ہیں۔جب طیارہ ڈگمگایا تو خان صاحب کو بھی  ہماری ضرورت پڑے گی۔نظام کو خطرہ ہوا تو ہم ان کا ساتھ دیں گے ہم یہ نہیں دیکھیں گے کہ ہمارے ساتھ کیا ہوا۔پرویز رشید نے کہا کہ اگر وزیراعظم  عمران خان کا طیارہ خراب ہوتا نظر آیا تو ہم نظام کو بچانے کے لیے ان کا ساتھ دیں گے تاہم ابھی عمران خان بہت اونچائی پر اڑ رہے ہیں۔

مریم نواز سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن جب محسوس کرے گی کہ مریم نواز نے بولنا ہے تو ہم ان کو آواز دیں گے اور وہ لبیک کہیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز کبھی بھی اپنے والد کو جیل میں چھوڑ کر باہر نہیں جائیں گی۔

(جاری ہے)

وہ اپنے والد کے ساتھ جیل جانے کو تیار ہیں۔پچھلی بار بھی عدالت کے فیصلے پر والد کے ساتھ جیل گئیں تھیں۔

مریم نواز ایک بہادر خاتون ہیں جنھوں نے اس ملک میں ظلم اور نا انصافی کے خلاف آواز اٹھائی۔ پرویز رشید نے کہا حکومت نے ملک کو قرض میں جکڑ دیا ہے جب کہ ہم نے تو بجلی بنائی جو کہ اثاثہ ہے۔قرض اور بھییک میں فرق ہے،قرض سے اثاثے بنتے ہیں بجلی کے کارخانے اثاثہ،بھیک صرف بینک میں رکھنے کے لیے ہے۔پرویز رشید کا کہنا تھا کہ اسمبلیوں کے ہوتے ہوئے سڑکوں پر آنے کی ضروت نہیں۔

نواز شریف جیل میں ہیں پیشیاں بھگتی تو ان کیسی ڈیل ؟۔اایک آدمی جو روازنہ کی بنیاد پر عدالت میں پیش ہوتا رہا ہے تو وہ ڈیل کی بات کیسے کر سکتے ہیں۔ پرویز رشید نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف سندھ میں ہارس ٹریڈنگ کو تسلیم کر رہی ہے۔اسمبلی کی موجودگی میں گورنر راج کی کیا ضرورت ہے ؟۔پرویز رشید نے کہا کہ جس طرح ہم نے عدالت میں صفائیاں دی پیپلز پارٹی بھی دے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات