جلدی امراض کی صورت میں کسی کوتاہی کا مظاہرہ نہ کیاجائے،

علاج میں تاخیرسنگین نتائج کا باعث بن سکتی ہے، ماہر امراض جلد

منگل 1 جنوری 2019 14:55

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2019ء) ممتاز ماہرامراض جلد و لیزر سپیشلسٹ ڈاکٹر انیلہ اصغر نے کہاہے کہ جلد انسانی جسم کا ایک اہم جزو ہے جوانسانی صحت کو برقراراور مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتی ہے تاہم جلدی امراض سے پیدا ہونے والی بیماریاں پیچیدگی کی صورت میں موت کاسبب بھی بن سکتی ہیں اس لئے جلدی بیماریوںکے اثرات ظاہر ہوتے ہی فوری طور پر ماہرین امراض جلد سے رابطہ کرنا اور کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت سے گریز کرنا چاہیے تاکہ بعد میں مریضوں کو کسی بڑی مشکل کا سامنا نہ کرناپڑے۔

ایک ملاقات کے دوران انہوں نے اے پی پی کو بتایاکہ جلدی بیماریوں کی کئی وجوہات ہیںجبکہ جسم میں ہارمونز کی تبدیلی ، جراثیم اور کئی ایسی بیماریاں ہیںجن کی اصل وجوہات کا علم نہیں مگر وہ بیماریاں لمبے عرصے کیلئے چلتی ہیں اورایسے مریضوں کو نفسیاتی مسائل کا سامنا ہوتا ہے جو بیماریاں انفیکشن کی وجہ سے ہوتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ صاف ستھرا رہنے سے بہت سی جلدی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ جلد کے ماہر ڈاکٹر پاکستان اور خاص کر فیصل آباد میں بہت کم ہیں اس لئے کئی غیر مستند ڈاکٹر بھی اس شعبے سے منسلک ہیں اور جلدی مریضوں کو نقصان اٹھانا پڑتا ہے، لہٰذا انہیں صرف مستند ڈاکٹرز سے ہی رجوع کرنا چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :