لورالائی: ایف سی ٹریننگ سینٹر پر دہشت گرد حملہ،4دہشتگرد جہنم واصل کردیے
حملے میں سکیورٹی فورسز کے4 اہلکار شہید اور2 جوان زخمی، دہشتگردوں کے پاس خودکش جیکٹس بھی تھیں،سکیورٹی فورسزنے رہائشی کمپاؤنڈپر دہشتگردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا۔آئی ایس پی آر
ثنااللہ ناگرہ منگل 1 جنوری 2019 20:57
(جاری ہے)
تاہم سکیورٹی فورسز نے کمپاؤنڈ کو فوری طور پر محاصرے میں لے لیا، اورتمام دہشتگردوں کو رہائشی علاقے کے داخلی دروازے پر ہی روک لیا گیا تھا۔
جس پر دہشتگردوں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز نے بروقت کاروائی کرکے بڑے جانی نقصان سے بچا لیا۔ فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب جوابی کاروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک کردیے۔ ہلاک دہشتگردوں میں ایک دہشتگرد نے خود کودھماکے سے بھی اڑا یا۔دہشتگردوں کے پاس خود کش جیکٹس بھی تھیں۔ خودکش بمبارنے کلیئرنس کے حتمی مرحلے میں خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ اسی طرح دہشتگردوں کے حملے میں سکیورٹی فورسز کے 4 اہلکار شہید اور2 زخمی بھی ہوئے ہیں۔ حملے میں زخمی نوجوانوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ شہداء میں صوبیدار میجر منور، حوالدار اقبال خان، حوالدار بلال اور سپاہی نقشب شامل ہیں۔ حملے کے بعد فورسز نے علاقے کوگھیرے میں لے لیا اور مشتبہ افراد کی نگرانی شروع کردی ہے۔ جبکہ صوبے میں حساس مقامات کی سکیورٹی بھی سخت کردی گئی ہے۔ واضح رہے دشمن قوتوں نے پاکستان کے امن کو خراب کرنے کی دوبارہ سے کوششیں شروع کردی ہیں۔ اس سے قبل کراچی میں چینی سفارتخانے پر حملہ کیا گیا حملے میں ماسٹرمائنڈ اسلم عرف اچھو کے تانے بانے بھارت میں جا ملے۔ تاہم معلوم ہوا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی کاروائی میں اسلم اچھو کو افغانستان میں مار دیا گیا ہے۔ اسی طرح آج بلوچستان میں حملے کی ناکام کوشش کی گئی۔ پاک فوج اور ہماری سکیورٹی فورسز کے ساتھ عوام دہشتگردوں اور ملک دشمن قوتوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.