سعودی عرب ، تاریخی مقامات دکھانے کیلئے ’’مساری‘‘ پروگرام تیار، افتتاح جلد ہوگا

جمعرات 3 جنوری 2019 10:50

مکہ مکرمہ۔ 03جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جنوری2019ء) سعودی محکمہ سیاحت و قومی ورثہ نے تاریخی مقامات دکھانے کیلئے ’’مساری‘‘ پروگرام تیار کرلیا۔ نجی اداروں کے تعاون سے یہ پروگرام شروع کیا جائیگا۔ جلد اس کا افتتاح ہوگا۔ اس سے بنیادی طور پر زائرین، معتمرین ، مقامی شہری اور مقیم غیر ملکی فیض یاب ہوںگے۔ پروگرام کے تحت مکہ مکرمہ کے تمام تاریخی اور سیاحتی مقامات دکھانے کا انتظام ہوگا۔

(جاری ہے)

محکمہ سیاحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ہشام مدنی نے بتایا کہ یہ پروگرام متعدد سرکاری اور نجی اداروں کے درمیان تعاون اور شراکت کا ثمر ہے۔ اس سے 5 ہزار سعودیوں کو ملازمتیں مہیا ہوںگی۔ اس کی بدولت ایک طرف تو داخلی سیاحت کو فروغ ملے گا دوسری جانب مکہ مکرمہ کی تاریخ کا تعارف ہوگا۔ مدنی نے بتایا کہ کم از کم 6240 ٹکٹ یومیہ فروخت ہونگے۔ کوشش یہ ہوگی کہ انکی تعداد 14040تک پہنچ جائے۔ ابتدائی 6 ماہ کے دوران اس پروگرام میں 25 اہل افراد کو روزگار مہیا کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :