
امریکہ کا ایران پر حملے میں 6 زیر زمین بنکر بسٹر بم کے استعمال کا انکشاف
اتوار 22 جون 2025 12:40

(جاری ہے)
فضائی نگرانی کے ریکارڈ اور صوتی مواصلاتی اعداد و شمار سے معلوم ہوا ہے کہ چھ B-2 طیارے ریاست مزوری میں واقع وائٹمین ایئربیس سے پرواز کر کے بحرالکاہل میں امریکہ کی گوام ایئربیس کی طرف روانہ ہوئے۔
یہ بی-2 طیارے نہ صرف دشمن کے ریڈار سے بچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں بلکہ یہ دنیا کے واحد طیارے ہیں جو GBU-57 E/B بم جسے بموں کی ماں کہا جاتا ہے کو لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہ بم انتہائی مضبوط زیرزمین پناہ گاہوں کو بھی تباہ کرنے کی طاقت رکھتا ہے، جیسا کہ ایران کی فردو تنصیب پر حملے میں کیا گیا۔GBU-57 E/B بم، جس کا وزن تقریبا 30 ہزار پائونڈ (13,607 کلوگرام) ہے، دنیا کا سب سے طاقتور غیر جوہری بم تصور کیا جاتا ہے۔یہ بم انتہائی درستگی کے ساتھ ہدف پر گرتا ہے اور GBU-43 بم کی جدید شکل ہے، جسے بعض اوقات Massive Ordnance Air Blast کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ماہرین کے مطابق، یہ بم 200 فٹ (تقریبا 61 میٹر) زیر زمین تک داخل ہو کر دھماکہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جو کہ عام بموں اور میزائلوں سے کہیں زیادہ تباہ کن ہے، کیونکہ وہ عام طور پر سطح یا ٹکرا کے مقام پر پھٹتے ہیں۔یہ جدید اور تباہ کن اسلحہ ایران کی ان جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیا گیا جو زمین کے اندر گہرائی میں قائم کی گئی تھیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
اسٹیٹ بینک بورڈ سے سیکریٹری خزانہ کو نکالا جائے، آئی ایم ایف کا مطالبہ
-
ڈونلڈ ٹرمپ کا یوکرینی صدر کو روس کے زیر قبضہ علاقوں سے دستبردار ہونے کا مشورہ
-
روسی صدر نے یوکرین کی سیکورٹی ضمانت منظور کرلی ہے
-
چاہتا ہوں دنیا میں امن قائم ہو اور سب تجارت کریں
-
واشنگٹن میں منعقدہ خالصتان ریفرنڈم میں بڑی تعداد میں سکھوں کا حق رائے دہی
-
پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے صدر ڈاکٹر فیصل اکرام کو حکومتِ پاکستان کی جانب سے تمغہ خدمت دینے کا اعلان
-
دبئی پولیس ای اسپورٹس ٹورنامنٹ اختتام پذیر
-
ابوظہبی میں پاکستان بزنس پروفیشنل کونسل کی جانب سے یومِ آزادی کی پروقار تقریب کا انعقاد
-
کویت میں پہلی بار ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 ڈویلپمنٹ ٹورنامنٹ، نوجوان کھلاڑیوں کے لیے سنہری موقع
-
ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 ڈویلپمنٹ ٹورنامنٹ کا تیسرا ایڈیشن 24 اگست سے دبئی میں شروع ہوگا
-
پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں جشنِ آزادی کی پروقار تقریب
-
جشنِ آزادی پاکستان کے موقع پر پیرس کے نواحی علاقے میں ایک روزہ نیزہ بازی ٹورنامنٹ کا شاندار انعقاد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.