Live Updates

ٹرمپ کا ایران پر حملے کا فیصلہ جوا تھا، صدارت داؤ پر لگا دی، امریکی اخبار

اتوار 22 جون 2025 20:00

ٹرمپ کا ایران پر حملے کا فیصلہ جوا تھا، صدارت داؤ پر لگا دی، امریکی ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2025ء)صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ہفتے کے روز ایران کی جوہری افزودگی کی تنصیبات پر حملے کا فیصلہ ایک غیر معمولی جوا تھا جس کے ذریعے وہ ایک ایسے جوہری پروگرام کو ختم کرنا چاہتے تھے جو کئی صدور کیلئے دردِ سر بنا رہا ہے۔

(جاری ہے)

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ڈونلد ٹرمپ ایک اور طویل مشرقِ وسطیٰ کی جنگ سے بچنا چاہتے تھے، جیسا کہ جنگوں کی وہ اور ان کے حامی بارہا مذمت کرتے رہے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیاکہ اب آگے کیا ہوتا ہے، اس کے ان کی صدارت پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے، اگر ایران اتنا کمزور ہو جاتا ہے کہ مؤثر طور پر جوابی کارروائی نہ کر سکے، تو ٹرمپ ایک دیرینہ دشمن پر کاری ضرب لگا چکے ہوں گے، اور یہ پیغام چین، روس اور دیگر عالمی حریفوں کو جائے گا کہ وہ ضرورت پڑنے پر فوجی طاقت کے استعمال سے گریز نہیں کریں گے۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات