بھارت،نئی زندگی اور ہنی مون میں رکاوٹ پر ماں نے اپنے بچوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا

اتوار 22 جون 2025 13:35

بھارت،نئی زندگی اور ہنی مون میں رکاوٹ پر ماں نے اپنے بچوں کو موت کے ..
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2025ء)بھارت کی ریاست اتر پردیش کے علاقے مظفر نگر کے گاوں رودکلی میں ایک افسوس ناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک 24 سالہ خاتون نے اپنے عاشق کے ساتھ مل کر اپنے ہی دو بچوں کو قتل کر دیا۔بھارتی اخباا کے مطابق سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس سنجے کمار کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مسکان کے پانچ سالہ بیٹے ارحان اور ایک سالہ بیٹی عنایہ کی لاشیں ان کے گھر سے مشتبہ حالت میں برآمد ہوئیں۔

تحقیقات کے دوران پولیس کو شواہد ملے کہ دونوں بچوں کی موت میں ان کی ماں ملوث ہے۔گرفتاری کے بعد مسکان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے بچوں کو زہر دیا تاکہ وہ مر جائیں اور وہ اپنے عاشق جنید کے ساتھ نئی زندگی شروع کر سکے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی سنجے کمار کے مطابق مسکان نے تفتیش کے دوران اقرار کیا ہے کہ بچے ان کی نئی زندگی میں رکاوٹ تھے، اس لیے انہوں نے انہیں زہر دے کر مار ڈالا۔

رپورٹ کے مطابق مسکان کا جنید کے ساتھ طویل عرصے سے تعلقات تھے۔ مسکان کا شوہر وسیم اس وقت چندی گڑھ میں ملازمت کر رہا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں مبینہ طور پر بچوں کو قتل کرنے کے بعد ہنی مون پر جانے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔اس واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے جبکہ پولیس ملزم جنید کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔