ایران کی جوہری ٹیکنالوجی کو کسی حملے سے تباہ نہیں کیا جا سکتا، پاسداران انقلاب

ایران کی جوہری صلاحیتیں بیرونی حملوں کے باوجود محفوظ ہیں، خطے میں امریکی اڈوں کی موجودگی طاقت نہیں کمزوری کی علامت ہے، بیان

اتوار 22 جون 2025 20:00

ایران کی جوہری ٹیکنالوجی کو کسی حملے سے تباہ نہیں کیا جا سکتا، پاسداران ..
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2025ء)پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ خطے میں امریکی فوجی اڈوں کی وسیع موجودگی طاقت کی علامت نہیں، بلکہ کمزوری کا پہلو ہے، یہ بیان امریکی افواج کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات پر رات گئے حملوں کے بعد جاری کیا گیا۔

(جاری ہے)

ایران انٹرنیشنل کے مطابق اتوار کے روز پاسداران انقلاب کے ایک بیان میں کہا گیا کہ ہم بارہا کہہ چکے ہیں کہ خطے میں امریکی فوجی اڈوں کی تعداد، پھیلاؤ اور وسعت کوئی طاقت نہیں بلکہ ان کی کمزوری کو دوگنا کر چکی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ایران کی جوہری صلاحیتیں بیرونی حملوں کے باوجود مضبوط اور محفوظ ہیں، ہم پرزور طریقے سے یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ ایران کی مقامی اور پٴْرامن جوہری ٹیکنالوجی کو کسی بھی حملے سے تباہ نہیں کیا جا سکتا۔