Live Updates

انسانیت امن کیلئے پکار رہی ہے، جنگیں ختم کردی جائیں، پوپ لیو کی اپیل

اتوار 22 جون 2025 20:00

انسانیت امن کیلئے پکار رہی ہے، جنگیں ختم کردی جائیں، پوپ لیو کی اپیل
ویٹی کن سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2025ء)عیسائی کمیونٹی کے چودھویں پوپ لیو نے امریکا کی جانب سے ایران میں جوہری مقامات پر حملے کی خبر پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انسانیت امن کے لیے پکار رہی ہے، انہوں نے جنگوں کے خاتمے کی اپیل کی۔

(جاری ہے)

عالمی ادارے نے رپورٹ کیا کہ پوپ لیو نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کے ہر رکن پر اخلاقی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ جنگ کے اس سانحے کا خاتمہ کرے، اس سے پہلے کہ یہ ایک ناقابلِ تلافی خلیج بن جائے۔پوپ لیو نے ویٹی کن میں ہفتہ وار اینجلس دعا کے دوران کہا کہ وہ مشرقِ وسطیٰ سے آنے والی ’تشویش ناک خبروں‘ پر ردِعمل دے رہے ہیں۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات