ایران پر امریکی حملے کے بعد تیل کی قیمت میں فی بیرل 3 سے 5 ڈالر تک اضافے کا امکان

ایران کی جانب سے اگر فوری جواب نہ بھی دیا گیا تو مارکیٹس جیوپولیٹیکل خطرے کا ایک زیادہ پریمیم شامل کرنے کا رجحان رکھیں گی، تجزیہ کار

اتوار 22 جون 2025 20:00

ایران پر امریکی حملے کے بعد تیل کی قیمت میں فی بیرل 3 سے 5 ڈالر تک اضافے ..
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2025ء)مارکیٹ کے ماہرین نے کہا ہے کہ اتوار کی شام تیل کی تجارت دوبارہ شروع ہوگی تو امریکا کے ایران پر حملے کے بعد تیل کی قیمت فی بیرل 3 سے 5 ڈالر تک بڑھنے کا امکان ہے اور اس میں مزید اضافہ اس وقت تک نہیں ہوگا، جب تک ایران کوئی سخت جواب نہ دے یا تیل کی سپلائی میں کوئی بڑا خلل پیدا نہ ہوجائے۔

(جاری ہے)

برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران اوپیک کا تیسرا بڑا خام تیل پیدا کرنے والا ملک ہے۔جیوپولیٹیکل تجزیہ کے سربراہ اور سابق اوپیک اہلکار، ریسٹڈ کے جارج لیون نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں اچانک اضافہ متوقع ہے، حتیٰ کہ ایران کی جانب سے اگر فوری جواب نہ بھی دیا گیا تو مارکیٹس جیوپولیٹیکل خطرے کا ایک زیادہ پریمیم شامل کرنے کا رجحان رکھیں گی۔ف