Live Updates

عمران خان سے ملاقات کرنے والا کینسر کے مرض میں مبتلا بچہ دم توڑ گیا

میرا دل چاہتا ہے میں آپ کا ماتھا چوم لوں۔ مرحوم بچے کے والد بیٹے کی عمران خان سے ملنے کی خواہش پوری کرنے پر فیصل جاوید سے بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 3 جنوری 2019 12:56

عمران خان سے ملاقات کرنے والا کینسر کے مرض میں مبتلا بچہ دم توڑ گیا
سلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 03 جنوری 2019ء) :آزاد کشمیر کے رہائشی امتیاز کا کہنا ہے کہ 2016 ء میں تحریک انصاف کا آزاد کشمیر میں جلسہ تھا۔اس وقت میں اسٹیج کے پاس چلا گیا اور میں نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید سے درخواست کی میرا بیٹا کینسر کے مرض میں مبتلا ہے آپ میرے بچے کو عمران خان سے ملوا دیں۔جس کے بعد فیصل جاوید نے اسٹیج سے اعلان کیا اور عمران خان نے میرے بچے کو اسٹیج پر بلا لیا۔

امتیاز نامی شخص نے فیصل جاوید کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے ملنے کے ایک سال بعد 2017ء میں میرا بچہ کینسر کے مرض سے لڑتے ہوئے دم توڑ گیا۔یہ بتاتے ہوئے مرحوم بچے کے والد آبدیدہ ہو گئے اور انہوں نے فیصل جاوید سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میں سوچتا ہوں کہ آپ نے اس وقت جو معصوم بچے کی خواہش پوری کی تھی وہ کتنی معنی رکھتی ہے کیونکہ اگلے سال ہی وہ فوت ہو گیا تھا۔

(جاری ہے)

مرحوم کے بچے کے والد نے فیصل جاوید کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میرا دل چاہتا ہے کہ آپ کا ہاتھ اور ماتھا چوموں۔آپ نے میرے بچے کی خواہش پوری کر دی اور میں جب بھی آپ کو دیکھتا ہوں تو میں جذباتی ہو جاتا ہوں۔مجھےآپ پر فخر ہے۔خیال رہےعمران خان نے بحثیت وزیراعظم جو پہلا نوٹس لیا تھا وہ بھی کینسر میں مبتلا بچی سے متعلق تھا۔ بحیثیت وزیراعظم عمران خاننے پہلا نوٹس لیتے ہوئے کینسر کے مرض میں مبتلا بچی کے علاج کی ہدایات جاری کی تھیں۔

بچی کے والد نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی تھی کہ وہ ان کی بیٹی مہک کے علاج میں تعاون کریں۔ہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے اور میڈیا چینلز پر نشر ہونے کے بعد وزیراعظم عمران خان تک پہنچی جس کے بعد عمران خان نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر مہک انور کے علاج کی ہدایت کی تھی۔وزیر اعظم عمران خان کے نوٹس لینے اور کینسر کے مرض میں مبتلا بچی کے علاج کی ہدایات پر انہیں خوب سراہا جا رہا ہے۔ ٹویٹر صارفین نے بھی وزیر اعظمعمران خان کے اس فوری اقدام کی تعریف کی اور کہاکہ پوری قوم کو وزیراعظم عمران خان سے یہی اُمید ہے کہ وہ فوری طور پر عوام کی مدد کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات