نوازشریف کے نام پر قائم سرکاری اداروں کے نام تبدیل کروانے کیلئے قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع

جمعرات 3 جنوری 2019 18:40

نوازشریف کے نام پر قائم سرکاری اداروں کے نام تبدیل کروانے کیلئے قرار ..
لاہور۔3 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جنوری2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) کی رکن صوبائی اسمبلی و صدر شعبہ خواتین پاکستان مسلم لیگ پنجاب خدیجہ عمرفاروقی نے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروائی ہے کہ "سزا یافتہ نواز شریف کے نام پر قائم سرکاری اداروں کے نام تبدیل کئے جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام کے خون پسینے کے ٹیکسوں کی کمائی سے بنے ادارے کسی ایسے شخص کے نام سے منسوب نہیں رکھے جاسکتے جس پر کرپشن ثابت ہوچکی ہو ۔خدیجہ فاروقی نے کہا کہ نواز شریف سوشل سکیورٹی ہسپتال لاہور، میاں نواز شریف ہسپتال یکی گیٹ لاہور سمیت پنجاب بھر میں نوازشریف کے نام سے تمام اداروں کی تفصیل ایوان میں پیش کی جائے اور ان کے نام فوری طور پر تبدیل کئے جائیں۔