سی ای او ہیلتھ کا دیہی مر کز صحت دینہ اور بنیادی مرکز صحت سکھا کا دورہ ڈاکٹرز کی حاضری اور سٹاف کی ہسپتال میں مینجمنٹ کی پڑتال کی

انہوں نے ایمرجنسی، جنرل وارڈ، چلڈرن وارڈ، آپریشن تھیٹر، ڈینٹل وارڈ، لان، پارکنگ اور دیگر جگہوں کا تفصیلی دورہ کیا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 3 جنوری 2019 18:12

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جنوری2019ء،طارق مجید کھو کھر،جہلم) ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ کی ہدایت پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال نے اچانک دیہی مر کز صحت دینہ اور بنیادی مرکز صحت سکھا کا دورہ کیا ۔ انہوں نے ایمرجنسی، جنرل وارڈ، چلڈرن وارڈ، آپریشن تھیٹر، ڈینٹل وارڈ، لان، پارکنگ اور دیگر جگہوں کا تفصیلی دورہ کیا، مفت ادویات کی فراہمی اور مریضوں کو دستیاب سہولیات بارے آگہی حاصل کی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرز کی حاضری اور سٹاف کی ہسپتال میں مینجمنٹ کی پڑتال کی۔ انہوں نے ایم کو مزید بہتر اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے بتایا ہے کہ آر ایچ سی دینہ ہسپتال میں دسمبر میں 850 سے زائد مریض داخل کیا گئے اور ریکارڈ کے مطابق بہترین سہولیات اور مفت ادویات فراہم کی گئیں۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال نے مز ید کہاکہ سرکاری ہسپتالوں پر عوام کا اعتماد بحال کیا جا چکا ہے حکو مت پنجاب سرکاری ہسپتالوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے کسی بھی ڈاکٹر یا پیر ا میڈیکل سٹاف کی لاپرواہی بر داشت نہیں کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :