بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے سلمان تاثیر کو خراج عقیدت پیش

جمعہ 4 جنوری 2019 16:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جنوری2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سلمان تاثیر کی 8 ویں برسی پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ سلمان تاثیر پکا جیالا اور جمہوریت کا سپاہی تھا،وہ پنجاب میں رواداری اور ترقی پسند سوچ کی بلند و توانا آواز تھے ۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری نے سلمان تاثیر کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ظلم و جبر کا نشانہ بننے کے باوجود تاثیر خاندان کا عزم و حوصلہ غیرمتزلزل ہے۔سلمان تاثیر اور ان کے اہلخانہ کو سلام پیش کرتا ہوں ۔ سلمان تاثیر کا خوں رائیگاں نہیں جائیگا۔انہوں نے کہا کہزوال پسند قوتوں کے خلاف ہماری جنگ جاری ہے ،سلمان تاثیر پارٹی کی قیادت، کارکنان اور عوام کو ہمیشہ یاد رہیں گے۔