حضرو،ملک حاکمین خان کی وفات سے پیپلز پارٹی ایک وفا دار سیاسی کارکن سے محروم ہو چکی ہے،ڈویثرنل صدر پاکستان پیپلز پارٹی

ہفتہ 5 جنوری 2019 21:42

حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جنوری2019ء) ڈویثرنل صدر پاکستان پیپلز پارٹی سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ ملک حاکمین خان کی وفات سے پیپلز پارٹی ایک وفا دار سیاسی کارکن سے محروم ہو چکی ہے ملک حاکمین خان نے پوری زندگی پیپلز پارٹی کیساتھ وفا کر اٹک کا نام روشن کیا ان کی جمہوریت اور پارٹی خدمات کو تاحیات یاد رکھا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوںنے سابق سنیٹر ملک حاکمین خان کی نماز جنازہ میں شرکت کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نصیر خان جدون ،ذوالفقار حیات خان اور دیگر پارٹی کارکن موجود تھے سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ ملک حاکمین خان کی وفات سے پیپلز پارٹی اٹک ایک بڑے لیڈر سے محروم ہو گئی ہے ملک حاکمین خان نے ہمیشہ شہید ذوالفقار علی بھٹو ،شہید محترمہ بینظیر بھٹو کیساتھ وفا کی اب ان کی تمام وفا بلاول بھٹو زرداری کیساتھ تھیں انہوںنے کہا کہ جمہوریت کیلئے بھی ملک حاکمین کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کئی بار وہ جیلوں میں گئے بطور وزیر بھی کئی بڑے مسائل حل کیے ان کی عوامی اور پارٹی خدمات ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ضلعی صدر نے ملک حاکمین خان کے اہلخانہ سے ان کی وفات پر دلی دکھ اور ہمدردی کا اظہا رکیا ۔