وزیراعظم عمران خان کا دورہ ترکی مختصر مگر بہت مفید اور کامیاب رہا ،ْترک صدر جلد پاکستان کا دورہ کرینگے ،ْ شاہ محمود قریشی
پاکستان اور ترکی کے درمیان سیاسی تعلقات بہت اچھے ہیں مگر معاشی تعلقات سیاسی تعلقات جیسے نہیں ،ْجس طرح کے پروپیگنڈا کو بھارت ہوا دے رہا ہے وہ غیر ذمہ دارانہ ہے ،ْہم پٴْرامن لوگ ہیں ،ْاگر کوئی جارحانہ کارروائی کی گئی تو پاکستان فی الفور اور بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے ،ْپوری دنیا مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ ہے، آج بھارت کے اندر سے بھی آوازیں اٹھی رہی ہیں ،ْبھارتی قیادت کو نفرت انگیز بیانات سے گریز کرنا چاہیے ،ْوزیر خارجہ کی میڈیا سے بات چیت
ہفتہ 5 جنوری 2019 22:06
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور ترک صدر کے درمیان نصف گھنٹے کی ون ٹو ون ملاقات دو گھنٹے سے زائد جاری رہی۔شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ ون آن ون میٹنگ کے بعد وفود کی سطح پر بات چیت بھی ہوئی، ترکی پاکستان بزنس کونسل کی نشست بھی ہوئی، اس کے علاوہ وزیراعظم نے انقرہ چیمبر اور کموڈٹی ایکس چینج کا بھی دورہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ترکی کے ساتھ ہمارے گہرے مراسم ہیں، پاکستان اور ترکی نے علاقائی امور پر ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان سیاسی تعلقات بہت اچھے ہیں مگر معاشی تعلقات سیاسی تعلقات جیسے نہیں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اگلے 5 سال کے لیے اپنا ایک روڈ میپ بنائیں گے، گزشتہ روز ہونے والی نشست میں سرمایہ کاری کے فروغ کرنے کی خواہش کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ترک صدر طیب اردوان جلد پاکستان کا دورہ کریں گے، ترک صدر کے دورہ پاکستان میں ان کے ساتھ سرمایہ کار بھی آئیں گے۔پاک ترک اسکولوں کی بندش کے حوالے سے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسکولوں پر پابندی کے حکومتی فیصلے کو ترک حکومت نے سراہا۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ترک قیادت نے فتح اللہ گولن کی تنظیم کو دہشتگرد قرار دیا، پاکستان نے بھی فتح اللہ گولن کی تنظیم کو دہشت گرد قرار دیا۔بھارتی قیادت کے پاکستان مخالف پروپیگنڈے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارتی قیادت کو ایک پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہمیں عوام کی یکجہتی پر مکمل اعتماد ہے۔انہوں نے کہا کہ جس طرح کے پروپیگنڈا کو بھارت ہوا دے رہا ہے وہ غیر ذمہ دارانہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت پروپیگنڈا کر رہا ہے کہ سرجیکل اسٹرائیک کا ارادہ ہے، ہم پٴْرامن لوگ ہیں لیکن اگر کوئی جارحانہ کارروائی کی گئی تو پاکستان فی الفور اور بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت پالیسی اور حکمت عملی سے مقبوضہ کشمیر اور کشمیریوں کو کھو بیٹھا ہے۔انہوں نے کہا کہ پوری دنیا مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ ہے، آج بھارت کے اندر سے بھی آوازیں اٹھی رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بھارتی قیادت کو نفرت انگیز بیانات سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ بھارت کے ساتھ گفت و شنید سے مسائل کا حل چاہتے ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چاہتے ہیں یہ خطہ غربت اور جہالت سے نجات حاصل کر سکے، یہاں خوشحالی آئے۔ابو ظہبی کے ولی عہد کے دورہ پاکستان کے حوالے سے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ یو اے ای پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہے۔امریکا میں تعینات سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حسین حقانی جن کے آغوش میں پلے تھے انہیں سب جانتے ہیں۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ ایک سال قبل تعلقات میں کشیدگی دکھائی دیتی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا پہلے طالبان کے ساتھ بیٹھنے کا سوچ بھی نہیں سکتا تھا، آج طالبان کے ساتھ ابوظبی میں مذاکرات ہو رہے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.