آسٹریامیں شدید برف باری سے تین غیر ملکی ہلاک، چار افراد لاپتہ

ملک کے بیشتر حصے میں نظام زندگی مفلوج، رواں ہفتے بھی مزید برف باری کا امکان

منگل 8 جنوری 2019 12:32

آسٹریامیں شدید برف باری سے تین غیر ملکی ہلاک، چار افراد لاپتہ
ویانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2019ء) آسٹریا میں شدید برف باری کے نتیجے میں تین غیر ملکی ہلاک جبکہ چار افراد لاپتہ ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برف باری سے آسٹریا کے بڑے حصے میں نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی، برفانی تودہ گرنے سے مغربی ریجن وورارلبرگ میں دو جرمن اسکیئیرز ہلاک ہوگئے جبکہ سولوینیا کا ایک مہم جوسالزبرگ میں ہلاک ہوا۔ادھر محکمہ موسمیات نے بتایاکہ آئندہ 24گھنٹے کے دوران آسٹریا کے شمالی اور وسطی حصے میں گزشتہ ہفتے سے پانچ فٹ تک برف پڑ چکی ہے ،جبکہ رواں ہفتے بھی مزید برف باری کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :