پشاور یونیورسٹی کے پاکستان سٹڈی سینٹر میں طلبہ میں امدادی چیکوں کی تقسیم

منگل 8 جنوری 2019 13:51

پشاور یونیورسٹی کے پاکستان سٹڈی سینٹر میں طلبہ میں امدادی چیکوں کی ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جنوری2019ء) پشاور یونیورسٹی کیپاکستان سٹڈی سینٹر میں طلباء و طالبات میں امدادی چیکوں کی تقسیم کے لیے تقریب کا انعقاد ہوا جس کے مہمان خصوصی پرو وائس چانسلر ڈاکٹر محمد عابد تھے۔

(جاری ہے)

سینٹر کے ڈائریکٹرپروفیسر ڈاکٹر فخرالاسلام نے بریفنگ میں بتایا کہ سینٹر اپنے مالی ذرائع سے طلبہ کی مدد کر رہا ہے، سال2018 ء میں چھ طلباء و طا لبات کو وظائف دیے گئے جبکہ دس طلباء و طا لبات کو فیسوں میں رعایت دی گئی، اس کے علاوہ قبائلی، زکوٰة اور وزیراعظم سکیم کے وظائف بھی طلبہ کو دیے جاتے ہیں۔ پرو وائس چانسلر ڈاکٹر محمد عابد نے پاکستان سٹڈی سینٹر کی امداد طلبہ سکیم کو سراہا اور فیکلٹی ممبران سے خطاب بھی کیا۔