Live Updates

عزت نفس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا، نوازشریف کی شہبازشریف کوہدایت

پی ٹی آئی نے جتنی سختی کرنی تھی کرلی، پی ٹی آئی سے کوئی رعایت نہ برتی جائے، ایوان میں قوم کی ترجمانی کی جائے، قوم جانتی ہے ہم نے صرف خدمت کی، جھوٹے مقدمات بنائے گئےجلد عوام میں ہوں گے۔ سابق وزیراعظم نوازشریف سے آرگنائزنگ کمیٹی کے رہنماؤں کی ملاقات

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 11 جنوری 2019 19:31

عزت نفس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا، نوازشریف کی شہبازشریف کوہدایت
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 جنوری2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائداور سابق وزیراعظم نوازشریف نے پارٹی صدرشہبازشریف کو ہدایت کی ہے کہ عزت نفس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا،پی ٹی آئی نے جتنی سختی کرنی تھی کرلی ،پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے،قوم جانتی ہے ہم نے صرف خدمت کی ہے، جھوٹے مقدمات بنائے گئے انشاء اللہ جلد عوام میں ہوں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کی آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے گزشتہ روز ملاقات کی تھی۔ ملاقات میں سابق وزیراعظم نوازشریف نے پارٹی صدراور اپوزیشن لیڈرشہبازشریف کوضروری ہدایات بھجوائی ہیں۔شہبازشریف کو آرگنائزنگ کمیٹی نے نوازشریف کی سخت ہدایات سے آگاہ کردیا ہے۔ سابق نوازشریف نے پارٹی رہنماؤں سے کہا کہ شہبازشریف کو بتادیں عزت نفس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف نے جتنی سختی کرنی تھی کرلی ہے۔ تحریک انصاف کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے۔ایوان میں قوم کی ترجمانی کریں ،اور پارٹی کا بھی بھرپور دفاع کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پر جھوٹے مقدمات قائم کیے گئے۔انشاء اللہ جلد عوام میں ہوں گے۔ نوازشریف نے کہا کہ مجھے اور شہبازشریف انتقام کانشانہ بنایا گیا ہے۔قوم جانتی ہے ہم نے صرف خدمت اور صرف خدمت کی ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز نواز شریف سے انکی والدہ بیگم شمیم اختر، بیٹی مریم نواز، بھتیجے حمزہ شہباز ،نواسے جنید صفدر، مرحوم بھائی عباس شریف کے اہل خانہ اور دیگر قریبی عزیزوں نے ملاقات کی ۔اہل خانہ نواز شریف کے لئے دوپہر کا کھانا، ادویات اور دیگر ضروری سامان بھی ہمراہ لائے ۔اہل خانہ اور نواز شریف نے دوپہر کا کھانا اکٹھے کھایا۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف اپنے والدہ کے گلے لگے اور انہیں تسلی دیتے رہے جبکہ والدہ انہیں دعائیں دیتی رہیں ۔

پارٹی رہنماؤں مشاہد اللہ خان، رانا ثنا اللہ ، خواجہ آصف ، مصدق ملک ، مریم اورنگزیب ، پرویز رشید ، آصف کرمانی ، رانا تنویر ، ملک ندیم کامران ،نزہت صادق ،منشا اللہ بٹ ،پیر اشرف رسول ،مرزا جاوید ،عظمیٰ بخاری ، سمیع اللہ خان ،وارث کلو ،سابق مشیر خارجہ طارق فاطمی ،نجم سیٹھی اورجگنو محسن نے بھی نواز شریف سے ملاقات کی۔پارٹی رہنمائوں اور دیگر نے نواز شریف سے ان کی صحت بارے آگاہی حاصل کی۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے ملاقات کے لئے آنے والے رہنماؤں سے ملک کی مجموعی صورتحال خصوصاً معاشی اور عوام کے حالات بارے آگاہی حاصل کی۔ نواز شریف نے مریم نواز ، حمزہ شہباز اور پارٹی رہنمائوں سے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال ، احتساب عدالت کے فیصلے کے حوالے سے قانونی معاملات اور پارٹی امور کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات