بلاول کی تقریر پر تیسری جماعت کے بچے کا رٹا ہوا سبق لگتی ہے،فیاض الحسن چوہان

آصف زرداری کو صاحبزادے کے تربیت کرنی چاہیے، آل زرداری کیلئے منی لانڈرنگ کے آلہ کار مراد علی شاہ اور دیانتدار عثمان بزدار کا کوئی مقابلہ نہیں آٹھ سال تک قائم علی شاہ کی شکل میں فرعون کی ممی کو سندھ پر مسلط رکھا، منی لاندرنگ کیلئے ایان علیا ور پکڑے جانے پر پتلی گلی سے نکلنے میں ناکامی پی پی قیادت کے اصل مسائل ہیں مرغی کے انڈوں کے ساتھ ساتھ کرپشن کے سنڈوں کو پکڑ کر معیشت سنواریں گے، وزیر اطلاعات پنجاب کا چیرمین پیپلز پارٹی کی تقریر پر ردعمل

ہفتہ 12 جنوری 2019 22:37

بلاول کی تقریر پر تیسری جماعت کے بچے کا رٹا ہوا سبق لگتی ہے،فیاض الحسن ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2019ء) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی تقریر پر تیسری جماعت کے بچے کا رٹا ہوا سبق لگتی ہے آصف زرداری کو صاحبزادے کے تربیت کرنی چاہیے۔ آل زرداری کیلئے منی لانڈرنگ کے آلہ کار مراد علی شاہ اور دیانتدار عثمان بزدار کا کوئی مقابلہ نہیں۔ آٹھ سال تک قائم علی شاہ کی شکل میں فرعون کی ممی کو سندھ پر مسلط رکھا۔

منی لاندرنگ کیلئے ایان علیا ور پکڑے جانے پر پتلی گلی سے نکلنے میں ناکامی پی پی قیادت کے اصل مسائل ہیں۔ مرغی کے انڈوں کے ساتھ ساتھ کرپشن کے سنڈوں کو پکڑ کر معیشت سنواریں گے۔ ہفتے کے روز پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے ب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اگر لیڈر ہیں تو بغیر لکھی تقریر ہی کرلیا کریں ان کی تقریر تیسری جماعت کے طالب علم کا رٹا ہوا سبق لگتی ہے۔

(جاری ہے)

آصف زرداری کی توجہ لوٹ مارکو تحفظ دینے اور اومنی گروپ کو بچانے کی طرف مرکز ہے انہیں اپنے صاحبزادے کی تربیت کرنی چاہیے۔ آل زرداری کے منی لانڈرنگ کا آلہ کار بننے والے مراد علی شاہ اور ایک دیانتدار اور مخلص وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا آپس میں کوئی موازنہ نہیں ہے۔ اس سے قبل سندھ کی عوام پر قائم علی شاہ کی شکل میں فرعون کی ممی مسلط کرکے رکھی جو ای سی ایل کو بھی پی ٹی سی ایل کہتے ہیں۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ آل زرداری کے دو ہی مسائل ہیں پہلا ایان اور دوسرا مسئلہ پتلی گلی منی لانڈرنگ کیلئے ایان علیا ور پکڑے جانے پر پتلی گلی سے نکلنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن آج کل یہ دونوں راستے بھی بند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غریب ہاریوں کو مویشیوں کی طرح ہانک کر جلسوں میں لایا جاتا ہے وڈیروں اور جاگیرداروں کے ذریعے چند سو لوگ اکٹھے کرکے حکومت اور ریاستی اداروں کو بلیک میل کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں لوگ ان کا مذاق اڑاتے ہیں۔

فیاض الحسن چوہان نے بلاول بھٹو کی جانب سے مرغیا ور انڈے پراجیکٹ پر طنز کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مرغی کے انڈوں سے بھی معیشت ٹھیک کریں گے اور کرپشن کے سنڈوں سے بھی۔ کرپشن کرنے والے بڑے بڑے سانڈوں کو پکڑ کر لوٹی ہوئی دولت برآمد کریں گے۔