لاہور ، معروف اسلامی سکالر مورخ اسلام ڈاکٹر الیاس فیصل نے باقاعدہ اسباق پڑھانے کا آغاز کردیا

ہفتہ 12 جنوری 2019 22:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2019ء) لاہور کی معروف دینی درسگاہ جامعہ فتحیہ میں معروف اسلامی سکالر مورخ اسلام ڈاکٹر الیاس فیصل نے باقاعدہ اسباق پڑھانے کا آغاز کردیا ہے بخاری شریف کی کتاب التفسیر اور دیگر اسباق پڑھائیں گے انہوں نے تدریس کے دوران قرآن کریم کی تفسیر اور احکام قرآنی اور اس کی روشنی میںقوموں کے عروج وزوال پر تفصیل سے روشنی ڈالی انہوں نے کہا کہ قرآن کریم ضابطہ حیات اور انسانیت کی بھلائی کی بہترین کتاب ہے مسلمانوں کے زوال اور پستی کی وجہ قرآن کریم سے دوری ہے دوبارہ عزت وعظمت حاصل کرنے کے لئے قرآن کریم پر عمل پیرا ہونا ہوگاانہوں نے کہا کہ آسمانی کتابوں میں قرآن کریم آج بھی محفوظ ہے اور قیامت تک اس میں کوئی ردوبدل نہیں کرسکتا کیونکہ اللہ تعالیٰ نے خود اس کی حفاظت کی ذمہ داری اٹھائی ہے اس موقع پر جامعہ کے ناظم تعلیمات مولانا عبداللہ مدنی ،کوالٹی منیجر مولانااحمد الراعی،مولانا عمران طارق ،مولانا یوسف خان ،قاری محمد قاسم بلوچ،مولانا آصف جمال اور دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :