گورنرخیبرپختونخوا کا باجوڑ میں امدادی ہیلی کاپٹر کے کریش ہونے پر گہرے رنج وغم کا اظہار

جمعہ 15 اگست 2025 22:08

گورنرخیبرپختونخوا  کا باجوڑ میں امدادی ہیلی کاپٹر کے کریش ہونے پر گہرے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے باجوڑ میں امدادی ہیلی کاپٹر کے کریش ہونے پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ میں شہید پانچ اہلکاروں کو قومی محسن قرار دیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند کرے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

(جاری ہے)

گورنر ہائوس کے پی کے کے میڈیا ونگ کی جانب سے یہاں جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ انسانی جانوں کو بچانے میں اپنی جانیں قربان کرنے والے ہیروز کو صوبہ کے عوام سلام پیش کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :