وزیراعلی سندھ کا گورنرفیصل کریم کنڈی کو ٹیلی فون ، خیبر پختونخوا میں قدرتی آفات سے انسانی جانوں اور املاک کے نقصان پر اظہار افسوس

جمعہ 15 اگست 2025 22:13

وزیراعلی سندھ   کا  گورنرفیصل کریم کنڈی کو ٹیلی فون ، خیبر پختونخوا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبہ خیبر پختونخوا میں قدرتی آفات سے ہونے والے نقصان پر گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو ٹیلی فون کیا اور صوبہ میں ہونے والے انسانی جانوں اور املاک کے نقصان پر اپنے اور سندھ کے عوام کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

گورنر آفس پریس ونگ سے یہاں جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے گورنر فیصل کریم کنڈی کو یقین دلایا کہ مشکل کی اس گھڑی میں سندھ حکومت اور سندھ کے عوام خیبر پختونخوا کے باسیوں نے ساتھ ہیں۔

گفتگو کے دوران گورنر خیبر پختونخوا نے وزیر اعلی سندھ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی پارا چنار اور دیگر اضلاع میں سندھ حکومت کی جانب سے امدادی سامان بھجوایا گیا تھا جس پر ہم شکرگذار ہیں۔ انہوں نے حالیہ مشکل گھڑی میں اظہار ہمدردی کرنے اور تعاون کی یقین دہانی کرانے پر وزیر اعلی سندھ اور سندھ کے عوام سے بھی اظہار تشکر کیا۔

متعلقہ عنوان :