گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی جانب سے ایکسائز اہلکاروں پر فائرنگ کی مذمت

جمعہ 15 اگست 2025 22:15

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی جانب سے ایکسائز اہلکاروں پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے فائرنگ سے سب انسپکٹر سمیت دو اہلکاروں کی شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

گورنر آفس میڈیا ونگ کی جانب سے جمعہ کو یہاں جاری بیان میں گورنر نے شہداء کے لواحقین سے تعزیت و دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔