Live Updates

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان نئی تاریخ رقم کریگا، مولانا سید عبد الخبیر آزاد

وزیر اعظم عمران خان کا عرب ممالک سے تعلقات کو مضبوط بنانا قابل تحسین ہے، خطیب امام باد شاہی مسجد لاہور

منگل 15 جنوری 2019 20:32

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان نئی تاریخ رقم کریگا، مولانا ..
لاہور۔15 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) بادشاہی مسجد لاہور کے خطیب و امام اور مجلس علماء پاکستان کے چیئر مین مولانا سید عبدالخبیر آزادنے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی ولی عہد شاہ محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان بہت خوش آئند ہے۔ ا س سے پاک سعودیہ تعلقات اور زیادہ مضبوط ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ شاہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز کا دورہ پاکستان ایک نئی تاریخ رقم کریگا۔

(جاری ہے)

مولانا سید عبد الخبیرآزادنے کہا کہ سعودی عرب نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ مشکلات سیاسی ہوں یا اقتصادی سعودی عرب نے ہمیشہ کھلے دل کے ساتھ پاکستان کی امداد کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سعودی عوام اور پاکستان کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ سعودی عرب کے ساتھ عقیدت و محبت ہر پاکستانی کے دل میں ہے۔ پاکستان کے عوام سعودی عرب کی ترقی و خوشحالی کو اپنی ترقی وخوشحالی سمجھتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ گورنر تبوک کا دورہ پاکستان بہت اہمیت کا حامل ہے ۔ اس سے دونوں طرف کے تعلقات مضبوط ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی خارجہ پالیسی سے پاکستان آگے بڑھا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات