گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی سے پاکستان میں تعینات برازیل کے سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

منگل 15 جنوری 2019 22:32

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2019ء) گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی سے پاکستان میں تعینات برازیل کے سفیر ( Mr. Claudio Lins)نے منگل کے روز گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گورنر بلوچستان برازیل کے سفیر کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور برازیل میں ترقی اور تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں اس کے علاوہ کئی شعبوں میں برازیل کے تجربات سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے ۔ برازیل کے سفیر نے کہا کہ ان کا ملک ٹیکسٹائل سمیت کئی شعبوں میں سرمایہ کاری اور تعاون کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مزید خوشگوار تعلقات قائم کرنے اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔