Live Updates

وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا سلائی مشین سے متعلق بیان

سوشل میڈیا صارفین نے علیمہ خان کے بیان کا خوب تمسخر اُڑایا، ٹویٹر پر ٹرینڈ بھی متعارف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 16 جنوری 2019 13:40

وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا سلائی مشین سے متعلق بیان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16 جنوری 2019ء) : گذشتہ روز سپریم کورٹ میں صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتےہوئے وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ میں نے سلائی مشینوں کی کمائی سے جائیدادیں بنائی ہیں۔ علیمہ خان کا کہنا تھا کہ میری تمام جائیداد اپنی کمائی کی ہے، مجھے والدین کی جانب سے بھی حصہ ملا، میری سلائی مشینوں کا مذاق اڑایا گیا ہے، پاکستان میں ریونیو مشینوں سے آ رہا ہے، پاکستان میں بہت خواتین سلائی مشین سے روزگار کما رہی ہیں، آپ ریکارڈ چیک کر لیں۔

علیمہ خان کے سلائی مشین کے بیان پر سوشل میڈیا پر ان کا خوب تمسخر اُڑایا گیا ، یہی نہیں بلکہ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر صارفین نے سلائی مشین کا ایک ٹرینڈ بھی متعارف کروادیا جسے استعمال کرتے ہوئے طرح طرح کے مضحکہ خیز تبصرے ہونے لگے۔

(جاری ہے)

ٹویٹر پر صحافی عمر قریشی نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ''سلائی مشین کی آواز''۔

جس کے بعد سوشل میڈیا پرReplaceFilmNameWithSalaiMachine# کا ٹرینڈ بھی متعارف کروادیا گیا جسے استعمال کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ مائی نیم از سلائی مشین۔

ٹویٹر صارفین نے کئی فلموں کے ناموں میں سلائی مشین لکھ کر سوشل میڈیا پر ایک نیا ٹرینڈ چھیڑ دیا۔ کسی نے فاسٹ اینڈ فیورئیس سلائی مشین لکھا
تو کسی نے سلائی مشین آف وسے پور۔
ایک صارف نے تو تمسخر کی حد کر دی ، بالی وڈ فلم کے نام میں سلائی مشین فٹ کر دیا اور لکھا کہ ''ہم سلائی مشین لے چکے صنم''
ایک اورصارف نے سلائی مشین کو ہیری پوٹر سے بھی جوڑ دیا اور لکھا کہ ہیری پوٹر اینڈ پرزنر آف سلائی مشین۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ علیمہ خان کے سلائی مشین سے متعلق بیان پر جو ٹرینڈ بنا اور جو جو تبصرے ہوئے اس کے بعد عین ممکن ہے کہ علیمہ خان اپنے کسی بیان میں سلائی مشین کا ذکر تک بھی نہ کریں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات