Live Updates

عمران خان جنرل مشرف کی باقیات ہیں ،ْنفیسہ شاہ

مقدس پارلیمنٹ کو عمران خان کا آنا پسند نہیں،سلیکڈ وزیراعظم پارلیمنٹ کی قدر اور آداب نہیں جانتے ،ْبیان

بدھ 16 جنوری 2019 14:43

عمران خان جنرل مشرف کی باقیات ہیں ،ْنفیسہ شاہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ مقدس پارلیمنٹ کو عمران خان کا آنا پسند نہیں،سلیکڈ وزیراعظم پارلیمنٹ کی قدر اور آداب نہیں جانتے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں نفیسہ شاہ نے کہاکہ مقدس پارلیمنٹ کو عمران خان کا آنا پسند نہیں۔ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ سلیکڈ وزیراعظم پارلیمنٹ کی قدر اور آداب نہیں جانتے۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ عمران خان خود بھی پارلیمنٹ میں آنے سے ڈرتے ہیں۔ نفیسہ شاہ نے کہا کہ جو پارلیمنٹ کی عزت نہیں کرتا پارلیمنٹ انہیں وقار نہیں بخشتی۔داکٹر نفیسہ شاہ۔ نے کہا کہ عمران خان جنرل مشرف کی باقیات ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات