دبئی میں پاکستان کے یوم آزادی کی تقریب (کل)، 60ہزار سے زائد افراد کی شرکت متوقع

ہفتہ 9 اگست 2025 13:04

دبئی میں پاکستان کے یوم آزادی کی تقریب (کل)، 60ہزار سے زائد افراد کی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)ایکسپو سٹی میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی شاندار تقریب کل ( اتوار) کو منعقد ہوگی۔تقریب میں 60 ہزار سے زائد شرکا کی شرکت متوقع ہے، پاکستانی ثقافت کی سب سے بڑی عوامی نمائندگی میں وزیر رواداری شیخ نہیان بن مبارک النہیان اور پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

(جاری ہے)

تقریب ’’امارات لوز پاکستان ‘‘کے تحت منعقد کی جائے گی، پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے تعاون اور دبئی پولیس کی معاونت سے ایونٹ کی تیاری مکمل کر لی گئی، صوفی موسیقی، لوک رقص اور فنون لطیفہ کی بھرپور نمائندگی ہوگی، ثقافتی ورثے کو اجاگر کیا جائے گا۔ پاکستانی فنکار ساحر علی بگا، نتاشا بیگ اور یوسف بشیر قریشی اپنی پرفارمنس پیش کریں گے، پاکستانی کمیونٹی کی نمایاں شخصیات کو خدمات کے اعتراف میں اعزازات سے نوازا جائے گا۔ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سفارتی تعلقات کو 50 سال سے زائد ہو چکے ہیں، متحدہ عرب امارات کی پاکستان میں سرمایہ کاری 10 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے۔