سرگودھا اور گردونواح میں تیز ہواء سے سردی کی شدت میں اضافہ

بدھ 16 جنوری 2019 15:15

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء)سرگودھا اور گردونواح میں بدھ کی صبح چلنے والی تیز ہواء سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

صبح سویرے پڑنے والی دھند سے حد نظر کافی حد تک کم ہوکر رہ گئی جبکہ سردی کی شدت میں اضافے کے باعث چھوٹے بچوں کو نمونیے کی شکایات میں بھی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ گزشتہ ہفتے سے سرگودھا اور گردونواح میں سردی کی شدت میں اضافہ سے شہریوں خصوصاً سکول جانیوالے چھوٹے بچوں کیلئے مشکلات کا موجب بن رہا ہے۔ سردی کی شدت میں اضافہ سے نزلہ‘ کھانسی‘ زکام کی بیماریوں میں بھی اضافہ دیکھا جارہا ہے۔