اقوام متحدہ کشمیری عوام کو انکا حق خودارادیت دلوائے‘سیدعلی گیلانی
بھارت کی طرف سے کشمیری عوام کو انکا بنیادی حق دینے سے مسلسل انکار سے کشمیر جنت نظیر جہنم زار بن گئی ہے ظلم و تشدد،گرفتاریاں ، چھاپے ، قتل عام اور خواتین کی بے حرمتیاں روز کا معمول بن گئی ہیں‘مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب
بدھ 16 جنوری 2019 15:40
(جاری ہے)
اجلاس میں بلال صدیقی، محمد یوسف نقاش، خواجہ فردوس وانی، حمید اِلٰہی، مولوی بشیر عرفانی، سید محمد شفیع، یاسمین راجہ، ارشد عزیز، غلام محمد ناگو، شاہین اقبال، دیویندر سنگھ بہل، مسعودہ جی، محمد مقبول ماگامی اور مبشر اقبال سمیت تمام اکائیوں کے نمائندوںنے شرکت کی ۔
اجلاس میں اقوام متحدہ پر زور دیا گیاکہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے سنجیدگی کامظاہرہ کرنے کیلئے بھارت پر دبائو ڈالے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ کشمیریوںکی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کو ظلم وتشدد اور بربریت کے ذریعے زیادہ دیر تک دبایا نہیں جاسکتا ہے۔ اجلاس میں برطانوی رکن پارلیمنٹ کے اس بیان کہ اگر ان کی پارٹی برسر اقتدار آئی تو وہ مسئلہ کشمیرکے حل میں مدد کریں گے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا گیا کہ یہ بیان نہ صرف مظلوم کشمیریوں کیلئے حوصلہ افزاء ہے بلکہ اس سے جموںو کشمیر کی متنازعہ حیثیت کی بھی تائید اور تصدیق ہوتی ہے جس سے بھارت گزشتہ سات دہائیوں سے مسلسل انکار کر رہا ہے ۔ حریت چیئرمین نے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے تاریخی پس منظر پر روشنی ڈالی۔انہوںنے کہا کہ کشمیری عوام کو بھارتی فورسز کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کشمیری عوام خاص طورپر حریت رہنمائوں اور کارکنوں کو کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت غیر قانونی طورپر نظربند کیا جارہا ہے اور انکی رہائی کے عدالتی احکامات پر عمل نہیں کیاجاتا ۔ انہوںنے کہاکہ بہت سے ممالک کا بھارت کے ساتھ اقتصادی مفاد ہے جس کی وجہ سے وہ بھارت کے داغدار اور انسانیت کٴْش کردار سے واقف ہونے کے باوجود خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں ۔انہوںنے کشمیری عوام بالخصوص نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی صفوںمیں اتحاد و اتفاق کو مزید مضبوط کریںاور تحریک مخالف عناصر کی سازشوں سے ہوشیار رہیں۔ سیدعلی گیلانی نے نام نہاد انتخابات کے بائیکاٹ کی اپیل دوہراتے ہوئے کہاکہ سڑک ،بجلی اور پانی کے نام پر ووٹ لینے والے بعد ازاں بھارت کے ہاتھ مضبوط کرتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.