وفاقی وزیر اطلاعات قومی اسمبلی میں بیٹھنے کے اہل نہیں رہے
الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری سمیت 332 ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کر دی
محمد علی بدھ 16 جنوری 2019 19:07
(جاری ہے)
اراکین پارلیمنٹ کے مالی اثاثوں کے گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے والی332 اراکین سینٹ اورقومی وصوبائی اسمبلیوں کی رکنیت معطل کردی، گیارہ سو چوہتر اراکین پارلیمنٹ میں سے آٹھ سو چوہتر نے تفصیلات جمع کرائیں، الیکشن کمیشن کے ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت معطلی کے نوٹیفکیشن کے مطابق سینٹ کے 104اراکین میں سے 20اراکین نے مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرائیں، قومی اسمبلی کے 342میں سے 72اراکین مالی گوشواروں کی تفصیل جمع نہ کرسکے، حکمران جماعت سے تعلق رکھنے والے وزیر اطلاعات فواد چوہدری ،ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی رکنیت معطل کر دی گئی، رکنیت معطلی کی زد سے وزیرمملکت برائے داخلہ شہریارآفریدی اور وزیرامور کشمیر علی امین گنڈا پور بھی بچ نا سکے، الیکشن کمیشن کے مطابق احسن اقبال ،علی اعوان اور غلام بی بی بھروانہ کی رکنیت بھی معطل کردی گئی، بی این پی کے سربراہ اختر مینگل اور وزیرصحت عامرمحمود کیانی کی رکنیت بھی معطل کر دی گئی، رکن قومی اسمبلی حسین الہیٰ اوررکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین اور مجتبیٰ شجاع رحمان کی رکنیت بھی معطل کر دی گئی، معطل ہونے والوں میں رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی،چوہدری سالک حسین، وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ، وزیر خوراک صاحبزادہ سلطان محبوب،سرفراز بگٹی،ستارہ ایاز،اسحاق ڈار،شہزاد وسیم شامل ہیں، جاوید لطیف ،شوکت یوسفزئی،مائزہ حمید گجر کی بھی رکنیت معطل کر دی گئی۔
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.