Live Updates

مسلم لیگ( ن) اور پیپلزپارٹی کے رہنمامہمند ڈیم کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کی نجی نیوز چینل سے بات چیت

جمعرات 17 جنوری 2019 02:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ( ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مہمند ڈیم کی تعمیر کے خلاف پروپیگنڈا کی مہم کے ذریعے سازشیںکر رہے ہیں ۔ انہوں نے بدھ کو ایک نجی نیوز چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مہمند ڈیم کی تعمیر جیسے ملک کے قومی منصوبوں پر متحد ہونے کی ضرورت ہے جس کو متنازعہ نہیں بنایا جانا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت زندگی کی بنیادی سہولیات غریبوں کی دہلیزپر فراہم کرنے کو یقینی بنا ئے گی ، اس کے علاوہ حکومت زندگی کے ہر شعبے میں انقلابی اصلاحات لائے گی ۔ نانہوں نے کہا کہ حکومت ملک کے مالی معاملات کو منظم کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) کی مدد کے بغیر معیشت کو مضبوط بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کی تمام تر توجہ اس بنیادی نکتہ پر ہے کہ معیشت کو فروغ دینے کے لئے آئی ایم ایف کا بیل آئوٹ پیکیج لئے بغیر دوست ممالک سمیت دیگر مالی وسائل استعما ل کئے جائیں ۔ پیپلزپارٹی کے رہنماوں کے نام ای سی ایل سے نکالنے کے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر نے کہا کہ وفاقی کابینہ عدالت کے فیصلے کی روشنی میں معاملہ کا فیصلہ کرے گی ۔واوڈا نے ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومتی معاملات اپوزیشن کی خواہشات پر نہیں چلیں گے، انہوں نے کہا کہ حکومت پر تنقید کرنا اپوزیشن کا حق ہے ۔انہوں نے کہا کہ مہمند ڈیم کی تعمیر لوگوں کے مستقبل کی حفاظت کے لئے ضروری ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات