Live Updates

وزیراعظم عمران خان کی مخالفین پر تنقید

کیا کوئی اس معاملے کی وضاحت کر سکتا ہے کہ کچھ ارکان اسمبلی ای سی ایل میں نام آںے پر خوفزدہ کیوں ہیں؟۔ وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 17 جنوری 2019 11:27

وزیراعظم عمران خان کی مخالفین پر تنقید
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 جنوری2019ء) وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے ایک بار پھر مخالفین پر تنقید کی ہے،وزیراعظم کا اپنے ٹویٹر پیغام میں کہنا تھا کہ سمجھ نہیں آتی کہ کچھ قانون ساز نام ای سی ایل میں شامل ہونے سے ڈرتے کیوں ہیں؟۔وزیراعظم عمران خان نے سوال اٹھایا کہ کچھ قانون ساز ملک سے باہر جانے کے لیے اتنے مضطرب کیوں ہیں؟ لیکن پاکستان میں رہ کر بھی انہیں بہت سارا کام کرنا ہوتا ہے۔

پاک سرزمین سے محبت کا دعویٰ تو بہت کرتے ہیں مگر کثرت سے بیرون ملک دوروں سے نہیں رک سکتے،بہت سارے ارکان بیرون ملک اقامے اور رہائش رکھتے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے ایک اور ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے کچھ ارکانِ اسمبلی ای سی ایل سے اس قدر خوفزدہ کیوں ہیں؟کیا کوئی شخص اس معاملے کی پاکستان میں رہ کر کام کرنے والوں سے وضاحت کر سکتا ہے ؟ ہم اس ملک میں کام کرتے ہیں کیونکہ ہم اس سرزمین سے پیار کرتے ہیں
واضح رہے حکومت نے جعلی اکاؤنٹس کیس سے متعلق 172 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کیے تھے۔

(جاری ہے)

حکومت نے جعلی اکاؤنٹس کیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی رپورٹ میں شامل آصف علی زرداری سمیت 172 افراد کے نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم عدالت نے اس پر برہمی کا اظہا ر کیا تھا جس کے بعد وفاقی کابینہ نے ای سی ایل میں شامل ناموں کو فوری طور پر نہ نکالنے کا فیصلہ کیا تھا۔اس حوالے سے وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا تھا جس میں بلاول بھٹو، مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ موخر کر دیا گیا اور کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے تحریری فیصلے کا انتظار کیا جائے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات