Live Updates

عمران خان کی حکومت 5سال نہیں نکال سکتی،آصف زرداری کا چیلنج

سوال ہی پیدا نہیں کہ مدت پوری کریں،حادثاتی وزیراعظم توبن گئے لیکن سیکھو ملک کیسے چلتا ہے،اتنا دیوار سے نہ لگاؤ، کارکن میرے اختیار میں نہیں رہیں گے۔سابق صدرآصف زرداری کا خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 17 جنوری 2019 16:01

عمران خان کی حکومت 5سال نہیں نکال سکتی،آصف زرداری کا چیلنج
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 جنوری2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے چیلنج کیا ہے کہ عمران خان کی حکومت 5 سال نہیں نکال سکتی، سوال ہی پیدا نہیں کہ مدت پوری کریں،حادثاتی وزیراعظم توبن گئے لیکن سیکھو ملک کیسے چلتا ہے، اتنا دیوار سے نہ لگاؤ، کارکن میرے اختیار میں نہیں رہیں گے۔سابق صدر نے وزیراعظم کو للکارتے ہوئے کہا کہ آپ حادثاتی وزیراعظم بن گئے لیکن سیکھو ملک کیسے چلتا ہے۔

گمان میں بھی رہنا کہ عمران خان 5 سال نہیں نکال سکتے، سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ان کی کوئی سوچ نہیں ،عوام کا ان سے کوئی واسطہ نہیں۔ عوام کے ذریعے اقتدار میں نہیں آئے حادثاتی وزیراعظم بنے ہیں۔سابق صدر نے کہا کہ عام سولجر ہمارے ساتھ ہیں۔ اتنا دیوار سے نہ لگاؤ، کارکن میں اختیار میں نہیں رہیں گے۔

(جاری ہے)

اسکینڈل چھپانے کیلئے آصف زرداری نے سارا ڈرامہ رچایا۔

ہماری مشہوری نکلتی ہے آپ کا اسکینڈل نکلتا ہے۔اتنے اسکینڈل نکل رہے سمجھ نہیں پارہے کہ چھپائے کیسے گئے؟ اسکینڈل کس لیے چھپا رہے ہو؟ قبر میں توجانا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو پتا ہی نہیں ڈالر اوپر جائے گا۔ظالمو! ہم اپنے دور میں مہینہ پہلے نظر رکھتے تھے کہ ڈالر اوپرجائے گا۔بجلی کی قیمت بڑھانے کیلئے منسٹر فون کرتا توکہتا قیمت نہیں بڑھائی جائے گی۔

دوسری جانب پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم انسانی حقوق اور نقل وحرکت کے آزادی کے تصور کو نہیں سمجھتے ہیں۔ جبکہ پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ بلاو ل بھٹو اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے نام ای سی ایل سے نکالنا ہوں گے ،وزیر اعظم ٹال مٹول کرنے کے بجائے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کریں۔

وزیراعظم عمران خان کے سیاستدانوں سے متعلق بیان پر رد عمل دیتے ہوئے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم انسانی حقوق اور نقل وحرکت کی آزادی کے تصور کو نہیں سمجھتے ہیں۔انتہائی مضحکہ خیز بات ہے کہ ای سی ایل میں صرف اپوزیشن لیڈرز کے نام ڈالے جارہے ہیں لیکن حکومتی ارکان بیرون ملک دوروں میں مصروف ہیں اور وزیراعظم حکومت ملنے پر 6 ماہ تک بیرون ملک دورے نہ کرنے کے اعلان کے باوجود اب تک 7 بیرون ملک دوروں پر جاچکے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات