تحریک انصاف، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی مشترکہ مفاد کیلئے اکٹھے ہوگئے
پنجاب کے اراکین اسمبلی نے تنخواہوں میں اضافے کیلئے پیش کیے گئے پرائیوٹ بل کی حمایت کردی
محمد علی جمعہ 18 جنوری 2019 20:54
(جاری ہے)
پرائیوٹ بل پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی غضنفرعباس چھینہ کی جانب سے ایوان میں جمع کرایا گیا ہے۔ بل کے مسودے کے مطابق بنیادی تنخواہوں سمیت6 مراعات میں اضافے کیلئے ترامیم تجویز کردی گئی ہیں۔
ان تجاویز میں ہاؤس رینٹ 29 ہزارماہانہ سے بڑھا کر 50 ہزارروپے کرنے، بنیادی تنخواہ 18ہزار سے بڑھا کر3 لاکھ روپے ماہانہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اسی طرح ڈیلی الاؤنس ایک ہزار سے بڑھا کر 4 ہزار روپے، پرائیوٹ بل میں کنوینس الاؤنس 6 سو روپے سےبڑھا کر3 ہزار روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ ایڈیشنل ٹریولنگ الاؤنس ایک لاکھ 20 ہزارسالانہ سے بڑھا کر5 لاکھ روپے سالانہ کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ بل کے مطابق یوٹیلیٹی الاؤئنس 6 ہزار سےبڑھا کر20 ہزار روپے کرنے، تواضع الاؤنس 10ہزارسے بڑھا کر50 ہزار روپے کرنے جبکہ قائمہ کمیٹی کے چیئرمین کیلئے ماہانہ پٹرول الاؤنس 30ہزارروپے کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے۔ بل میں ارکان کی گاڑی کی مرمت کا الاؤنس 12 ہزارروپے ماہانہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ تنخواہوں میں اضافے کیلئے پیش کیے گئے بل کی تحریک انصاف، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے اراکین نے حمایت کی ہے۔ واضح رہے پنجاب اسمبلی کا اجلاس جاری ہے۔ اجلاس میں مقدمات میں ملوث گرفتار ارکان کے پروڈکشن آرڈرکی بھی منظوری دی گئی ہے۔ اسی طرح چوہدری نثار کے تاحال حلف نہ اٹھانے کے معاملے پر بھی قرار داد منظور کی گئی ہے۔ اسی طرح کچھ بیوروکریسی کی مانیٹرنگ سمیت دیگر معاملات پر بھی قانون سازی کی گئی ہے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.