Live Updates

ڈرگ مافیا میری آنے والی نسلوں سے کھیل رہا ہے،

میری جان چلی جائیگی، منشیات کے ناسور کو ختم کریں گے،شہر یار آفریدی

ہفتہ 19 جنوری 2019 14:14

ڈرگ مافیا میری آنے والی نسلوں سے کھیل رہا ہے،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2019ء) وزیرمملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی نے کہا ہے کہ ڈرگ مافیا میری آنے والی نسلوں سے کھیل رہا ہے،میری جان چلی جائے گی لیکن منشیات کے ناسور کو ختم کریں گے،بلوچستان میں افغانستان اور ایران کے بارڈر پر کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں،منشیات کے کاروبار میں ملوث لوگ سن لیں ہم ان کو عبرت کا نشان بنائیں گے،آج کا بچہ اگر نے ماں باپ کی نہیں مانتا تو وہ انسانیت کیلئے کیا کرے گا، جب انسان انسان نہ بنے اور عالم فاضل بن جائے پھر بھی کوئی فائدہ نہیں ہے۔

ہفتہ کو وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے منشیات کے حوالے سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جتنے بچے بیٹھے ہیں ان سے مخاطب ہوں ۔انہوںنے کہاکہ حقوق اللہ کے بعد حقوق العباد آتے ہیں ،آج کا یہ موضوع نہایت اہم ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ جب انسان انسان نہ بنے اور عالم فاضل بن جائے پھر بھی کوئی فائدہ نہیں ہے ۔ انہوںنے کہاکہ جب ہماری گورنمنٹ آئی اور عمران خان نے مجھے یہ ذمہ داری دی تو بولا بہت کام کرنا پڑیگا ۔

انہوںنے کہاکہ جب آپ حق کیلئے کھڑے ہوتے ہیں تو مشکل میں سب چھوڑ دیتے ہیں ،صرف اللہ کا ساتھ ضروری ہے ۔انہوںنے کہاکہ جب کوئی سخت آزمائش ہو تو ہمیں اللہ یاد آجاتا ہے ،جب ہم نارمل زندگی گزارتے ہیں تو بھول جاتے ہیں انہوںنے کہاکہ آپ کے اپنے آپکو غلط کام سے روکتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ جیسے مرغی اپنے بچوں کو اپنے پروں کے نیچے رکھتی ہے ایسے ہمارے والدین نے ہمیں رکھا تھا ،آج کی قابلیت اچھی انگریزی رہ گئی ہے ،پہلے یونیورسٹی اچھے سکول کم تھے مگر حیاہ زیادہ تھی،آج کا بچہ اگر نے ماں باپ کی نہیں مانتا تو وہ انسانیت کیلئے کیا کریگا۔

انہوںنے کہاکہ ڈھائی لاکھ بچے سکول نہیں جاتے۔انہوںنے کہاکہ پورا تعلیمی نظام دو جمع دو چار کے مفروضے سے چل رہا ہے ،ڈرگ مافیا میری آنے والی نسلوں سے کھیل رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ میری جان چلی جائے گی لیکن منشیات کے ناسور کو ختم کریں گے۔انہوںنے کہاکہ بلوچستان میں افغانستان اور ایران کے بارڈر پر کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں۔انہوںنے کہاکہ منشیات کے کاروبار میں ملوث لوگ سن لیں ہم ان کو عبرت کا نشان بنائیں گے۔

انہوںنے کہاکہ ہم نے پاکستان کا پیسہ پاکستانیوں پر لگانا ہے،لوگ کہتے ہیں پاکستان کی معیشت تباہ ہو رہی ہے،اس سے پہلے کے پی میں تین سال ہمیں گالیاں پڑیں انہوںنے کہاکہ میں بتانا چاہتا ہوں کہ ہم آخر تک جائیں گے،میں تھانوں میں گیا اور سڑکوں پر کھڑا ہوا۔ انہوںنے کہاکہ میں اپنے خلاف پراپیگنڈہ کی وضاحت دینا چاہتا ہوں،میں ایک سیاسی کارکن ہوں لوگ تصویریں بناتے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ جب تک ہم خود نہیں اٹھیں گے کوئی ہمیں عزت نہیں دے گا۔انہوںنے کہاکہ چائلڈ پورنو گرافی بھی منشیات کی وجہ ہو رہی ہے۔انہو ںنے کہاکہ منشیات کی وجہ سے 72 گھنٹے تک بچے اپنے آپ پر قابو نہیں رکھ پاتے،اس قوم کو تقسیم کرنے کی ہر وقت کوشش کی جاتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہم ایم فورس بنا رہے ہیں اور یوتھ کو انگیج کرنا ہے۔انہوںنے کہاکہ ہم ہیری پورٹر کو سمجھ گئے ہیں لیکن اپنی بنیاد کا نہیں پتا۔

انہوںنے کہاکہ ہم نے ایک ڈائنیمک یوتھ بنانی ہے۔ وزیر مملکت نے کہاکہ ہندوستان کا مسلمان بھارت میں پس رہا ہے لیکن ہندوستان کے بارے میں کچھ نہیں کہتا۔انہوںنے کہاکہ ایجوکیشن میں ہم نے سائنس اور ٹیکنالوجی کو باالکل چھوڑا ہوا ہے۔انہوںنے کہاکہ حرم شریف کا سارا کام باہر سے ہو رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ آج مسلمان کو سوچنا ہے کہ وہ اتنا پیچھے کیوں رہ گیا ہے۔

انہوںنے کہاکہ ہم نے زیادہ بہتر اخلاقیات کو اپنانا ہے۔ انہوںنے کہاکہ لوگ زہر کھا کر مرتے ہیں اور اپنے خاندان کے لیے آنکھیں بیچ دیتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ آئیں اس ملک کی نئی نسل کے بارے میں سوچیں۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے کہا کہ ایک مافیا کے خلاف ہمیں بولڈ ہونا پڑے گا ،جب آپ حق کی راہ پر چلتے ہیں تو ان کی کردار کشی کی گئی۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے کہا کہ میرے والد اور شوکت خانم کو بھی نشانہ بنایا گیا ،ہم ہمت نہیں ہاریں گے اور ایسے لوگوں کو عبرت کا نشان بنا دیں گے۔

انہوںنے کہاکہ آج کل اس لیے بھی اللہ زیادہ یاد آتا ہے کہ نیب ایکٹیو ہو گئی ہے ،مشترکہ خاندانی نظام اللہ کی طرف سے ایک نعمت تھا۔اللہ نے آپ کو ذمہ داری دی ہے اور آپ سے پوچھ گچھ ہوگی۔انہوںنے کہا کہ اگر ایک بچہ آج اپنے والدین کی بات نہیں مانتا تو وہ اس ملک کے قانون کو کیسے مانے گا انہوںنے کہاکہ ڈھائی کروڑ بچے اس ملک میں سکول نہیں جاتے۔انہوںنے کہاکہ ہر طرف اندھیرا ہے اور ہم سب اندھیرے میں چل رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پیسہ اور رتبہ کبھی بھی عزت کی ضمانت نہیں ہوتا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات