Live Updates

قومی کارکنوں کی جبری گمشدگی قابل مذمت عمل ہے ، ایماندار سیاستدانوں کو جلسے کرنے سے روکا جارہا ہے، ریاض چانڈیو

سندھ کے سب سے بڑے ڈاکو ، چور آصف علی زرداری کو جلسے کرنے کی اجازت دی جارہی ہے، پریس کانفرنس

ہفتہ 19 جنوری 2019 23:43

ٹنڈومحمد خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2019ء) قومی کارکنوں کی جبری گمشدگی قابل مذمت عمل ہے ، ایک طرف ایماندار سیاستدانوں کو جلسے کرنے سے روکا جارہا ہے تو دوسری جانب سندھ کے سب سے بڑے ڈاکو ، چور آصف علی زرداری کو جلسے کرنے کی اجازت دی جارہی ہے ، سندھ کا استحصال کرنے والے زرداری ٹولے کو حکومت کرنے کا حق نہیں ، سندھ کی عوام بھوک بدحالی ، بیروزگاری کے باعث ، معاشی طور پر بدحال ہوچکی ہے یہ بات جئے سندھ محاذ کے چیئرمین ریاض چانڈیو نے ڈسٹرکٹ پریس کلب ٹنڈومحمدخان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ، انہوں نے کہاکہ سائیں جی ایم سید کی سالگرہ کے موقع پر قومی کارکنوں ، شاعروں ، ادیبوں کو سن میں مزار پر جانے کی اجازت نہیں دی گئی اور قومی کارکنوں کو جلسہ کرنے سے روکا گیا ، ہم سمجھتے ہیں کہ موجودہ وزیر اعظم عمران خان کے اقتدار کے نام پر ملک پر آمریت مسلط کردی گئی ہے ، ضیا الحق کے دور میں بھی قومی کارکنوں سمیت شاعروں ، ادیبوں کا اتنا استحصال نہیں کیا گیا جتنا آج کیا جارہا ہے ، سندھ کے جائز حقو ق کی بات کرنے والوں کو گرفتار کر کے لاپتہ کردیا جاتا ہے اور سندھ کے حقوق کی بات کرنے والے رہنمائوں پر جھوٹے مقدمات درج کئے جاتے ہیں ، موجودہ وفاقی حکومت اور زرداری ٹولا سندھ کی غریب عوام کے وسائل کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہے ، سندھ کے سب سے بڑے ڈاکو اور چور آصف علی زرداری کو جلسہ کرنے کی اجازت دی جارہی ہے تو دوسری جانب صاف ستھرا کردار رکھنے والے سیاستدانوں کو سیاست کرنے سے روکا جارہا ہے ، انہوں نے کہاکہ سندھ کی عوام موجودہ زرداری ٹولے سے بیزار آچکی ہے اور وہ پیپلز پارٹی سے نجا ت چاہتی ہیے ، انہوں نے مزید کہاکہ سندھ میں قومی کارکنوں کو جبری طورپر لاپتہ کئے جانے کیخلاف جلد تمام قومپرست جماعتوں کا اجلاس جامشورو میں بلایا جائے گا اور قومی کارکنوں کی جبری گمشدگی کیخلاف لائے عمل طئے کیا جائیگا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات