Live Updates

اگر ساہیوال واقعہ میں رائو انوار والا معاملہ ہوا تو بڑی بدنصیبی ہوگی،ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی

ساہیوال واقعے جیسے عناصر کے خلاف تحقیقات ہونی چاہیے تاکہ اندازہ ہو کہ یہ کس کے لیے کام ہورہا ہے،پاکستان میں جب بھی چیزیں بہتر ہوتی ہیں تو اسطرح کے واقعات ہوجاتے ہیں،وفاقی وزیر برائے آئی ٹی فاروق بھائی کے لیے پارٹی کے دروازے کھلے ہیں وہ جب چاہیں پارٹی میں آسکتے ہیں، میڈیا سے گفتگو

اتوار 20 جنوری 2019 15:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2019ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینراوروفاقی وزیر برائے انفامیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ اگر ساہیوال واقعہ میں رائو انوار والا معاملہ ہوا تو بڑی بدنصیبی ہوگی،ساہیوال واقعے جیسے عناصر کے خلاف تحقیقات ہونی چاہیے تاکہ اندازہ ہو کہ یہ کس کے لیے کام ہورہا ہے،پاکستان میں جب بھی چیزیں بہتر ہوتی ہیں تو اسطرح کے واقعات ہوجاتے ہیں،فاروق بھائی جب چاہیں پارٹی میں آجائیں۔

اتوارکواین ای ڈی یونیورسٹی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے کہا کہ فاروق بھائی کے ایم کیوایم سے متعلق بیانات پر ان سے بات کی جاسکتی ہے فاروق بھائی کے لیے پارٹی کے دروازے کھلے ہیں وہ جب چاہیں پارٹی میں آسکتے ہیں،فاروق ستار اور سندھ حکومت کا مستقبل ایک ہی جیسا دیکھ رہے ہیں ،صحافی نے جب سوال کیا کہ زرداری صاحب کہتے ہیں وفاقی حکومت گرجائے گی تو انہوں نے جواب دیا کہ اگرحکومت خود ہی گرگئی تو زرداری صاحب کا کیا کمال ہوگا خالدمقبول صدیقی نے کہاکہ حیدر آباد جلسے میں کارکنوں کی تعداد بتارہی ہے کہ ایم کیوایم پاکستان کے چاہنے والے بہت ہیں جب کہ عمران خان صاحب کیساتھ ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ساہیوال واقعے جیسے عناصر کے خلاف تحقیقات ہونی چاہیے تاکہ اندازہ ہو کہ یہ کس کے لیے کام ہورہا ہے،پاکستان میں جب بھی چیزیں بہتر ہوتی ہیں تو اسطرح کے واقعات ہوجاتے ہیں ، اس طرح کے واقعات پرکمیٹی سے نہیں کمٹمنٹ سے کام بنے گا،اگر ساہیوال واقعہ میں رائو انوار والا معاملہ ہوا تو بڑی بدنصیبی ہوگی ،انفرادی طور پر وزیراعظم سے مل کر اس پر بات کروں گا ۔ انہوں نے کہاکہ کراچی پیکیج پچاس ارب روپے پرمشتمل ہے لیکن اسے اسکیم وائزکراچی والوں کے سامنے لائیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات