ساہیوال، جعلی مقابلے میں مارے گئے چاروں افراد کی نماز جنازہ ادا
مقتول مہر خلیل ،مقتولہ نبیلہ اور 12 سالہ معصوم اریبہ کو آہوںو سسکیوں میں سپرد خاک وزیرقانون پنجاب کی جانب سے دہشت گرد قرار دیئے جانے کے بعد مقتول ذیشان کے لواحقین نے میت سمیت پھردھرنا دیدیا،راجہ بشار ت کے استعفے تک تدفین نہ کرنے کا اعلان
اتوار 20 جنوری 2019 23:00
(جاری ہے)
قبل ازیں جب چار وں کی میتیں نماز جنازہ کیلئے اٹھائی گئیں تو کہرام مچ گیا اور انتہائی رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے ۔ خواتین ایک دوسرے سے لپٹ کر اور دھاڑیں مار مار کر روتی رہیں ۔
چاروں میتیں نماز جنازہ کیلئے فیروز پور روڈ پر لائیں گئیں اور نماز جنازہ میں مرنے والوں کے اہل خانہ ، رشتہ داروں ، دوست احباب اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔نماز جنازہ کی وجہ سے ٹریفک کو بند رکھا گیا جبکہ اس موقع پر پولیس کی جانب سے کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے اور درجنوں کی تعداد میں پولیس اہلکار تعینا ت تھے ۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مہر خلیل ، اس کی اہلیہ نبیلہ اور 12 سالہ بیٹی اریبہ کو کاہنہ میں واقع قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا جبکہ مقتول زیشان جاوید کو آشیانہ ہاوسنگ سکیم کے قریب واقع قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا ۔دوسری جانب وزیرقانون پنجاب راجہ بشار ت کی جانب سے ذیشان کو داعش کا دہشت گرد قرار دیئے جانے کے بعد ذیشان کی نماز جنازہ کے بعد ورثا نے اعلان کیا کہ حکومت ذیشان پر لگایا گیا دہشت گردی کا الزام واپس لے، جب تک الزام واپس نہیں لیا جاتا تو اس وقت تک میت سپردخاک نہیں کریں گے۔ ذیشان کے ورثاء نے وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت سے استعفیٰ لینے کا مطالبہ بھی کیا۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.