مسلم لیگ ن نے چودھری پرویز الٰہی کو پنجاب میں حکومت سازی کی پیشکش کی۔ کامل علی آغا
پیپلز پارٹی سے بھی رابطے ہیں، پاکستان تحریک انصاف کا رویہ اچھا نہیں ہے۔ عمران خان کی ٹیم ہم سے جان چھُڑوانا چاہتی ہے۔ مسلم لیگ ق کے ترجمان کا بیان
سمیرا فقیرحسین پیر 21 جنوری 2019 12:44
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اچھا سلوک نہیں کر رہی جبکہ وزیراعظم عمران خان کی ٹیم مسلم لیگ ق سے جان چھُڑوانا چاہتی ہے۔
لیکن ہم ابھی بھی خلوص نیت سے حکومت کے ساتھ چلنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان کا یہی رویہ رہا تو ساتھ چلنا مشکل ہو جائے گا۔ ہم دشمنی اور دوستی دونوں بھرپور نبھاتے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں مشاورت کی کمی ہے۔ کسی بھی معاملے پر اتحادیوں سے مشاورت نہیں کی جاتی۔ چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت آج ہونے والے مسلم لیگ ق کے اعلیٰ سطحی اجلاس کے ایجنڈے سے متعلق ترجمان کامل آغا نے بتایا کہ آج اجلاس میں اتحادی معاملات پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مسلم لیگ ق کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک پر بھی بات ہو گی۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ ق کو پاکستان تحریک انصاف کی حکومت سے کچھ اختلافات اور تحفظات ہیں۔ حال ہی میں مسلم لیگ ق سے تعلق رکھنے والے ایک صوبائی وزیر برائے معدنیات عمار یاسر نے وزارت چھوڑ دی۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق جان بوجھ کر حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف پر دباؤ بڑھارہی ہے، دراصل مسئلہ مونس الٰہی کو وزارت دلوانے کا ہے جب کہ صوبائی اور مرکزی کابینہ میں پہلے ہی ق لیگ کی اچھی نمائندگی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کے قائدین مونس الٰہی کو کابینہ کا حصہ بنانے کے خلاف ہیں اور سینئر رہنماؤں نے وزیراعظم عمران خان کو اس حوالے سے مشورہ دیا ہے کہ اگر مونس الٰہی کو کابینہ میں شامل کیا گیا تو دیگر اتحادی بھی کابینہ میں حصہ مانگیں گے جو پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے لیے درد سر بن سکتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.